عمرکوٹ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان تحریک انصاف کے منگل 17جولائی کی شام ہونے والے بڑے جلسے عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اتوار 15 جولائی 2018 18:30

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) عمرکوٹ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان تحریک انصاف کے منگل 17جولائی کی شام ہونے والے بڑے جلسے عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ جلسے عام سے جی ڈی ای کے سربراہ پیرصاحب پگارا تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سابق وزیراعلی سندھ سید مظفر حسین شاہ ودیگر خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ عمرکوٹ ضلع میں اصل سیاسی دنگل پیپلزپارٹی اور جی ڈی ای تحریک انصاف کے مشترکہ امیدواروں کے درمیان ہے۔ ووٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے جلسے جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔ 17جولائی کو عمرکوٹ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان تحریک انصاف اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس جلسے عام سے جی ڈی ای کے سربراہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلی سندھ اور سینٹر سید مظفرحسین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، فقیر جادم منگریو، جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ایازلطیف پلیجو سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ اس جلسے عام کی تیاریاں زور شور کے ساتھ جاری ہے۔

روحل واہ کے مقام پر ایک وسیع اسٹیج اور وسیع پنڈال سجانے کی تیاریاں شروع ہے۔ اس وسیع پنڈال میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں بھی لگائی جائیں گی اور جلسے کے حوالے سے جی ڈی اے کے اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنان میں کافی جوش ولولہ پایا جاتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے ہے کہ عمرکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 220 پر مخدوم شاہ محمود قریشی جی ڈی اے اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہے جبکہ عمرکوٹ کے صوبائی حلقے پی ایس "52"پر جی ڈی اے اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم مشترکہ امیدوار ہے عمرکوٹ ضلع میں قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستیں ہیں۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں