عمر کوٹ، پاکستانی افواج نے اپنے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ، ڈپٹی کمشنر طاہر حسین سانگی

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:01

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2018ء) 6 ستمبر یوم دفاع ویوم شہدا کے سلسلے میںگورمینٹ بوائیز ڈگری کالیج عمرکوٹ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ اعزازی مہمان ایس ایس پی عمرکوٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طاہر حسین سانگی نے کہا کہ جن قوموں نے اپنے حقوق کی حفاظت خاطر قربانیاں دیں ہیں وہ پرانی روایت ہے پاکستانی افواج نے اپنے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر بے پناھ قربانیاں دیں ہیں اور دہشت گردی کی جنگ کے خلاف پاک افواج پر عزم ہے اور پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہے جس قوم نے ترقی نا کی اور وہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی رہی تو پھر وہ قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستا ن کے ان شہیداوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے 1965 کی جنگ میں فتح حاصل کی ،انہوںنے کہا کہ جب بھی وطن کے دفاع کی بات آتی ہے تو پاک افواج کے حوصلے ہمیشہ بلند رہتے ہیں ، اس موقع پرایس ایس پی عمرکوٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کا دن بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے اس دن پاکستان کی بہادر فوجیوں نے دشمن کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی جانوں کو قربان کیں ، پاک فوج کی کامیابی میں عوام کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاک فوج ، رینجرز اور پولیس ہمیشہ اپنی جانیں قربان کرتی رہیں گی ہمارا ملک امن کا گہوارہ ہے اور آج یوم شہدا کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ امن کی فضا کو قائم رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی او سکیندڑی اختر حسین کوریجو ، پریس کلب عمرکوٹ کے جنرل سیکریٹری رسول بخش رحمدانی ، پرنسپل ڈگری کالیج عمرکوٹ عبدالقیوم کنبھر، ڈی او پرائمری نوید احمد ابڑو اور پروفیسر عبدالروف سومرو نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، تقریب میں ضلع عمرکو ٹ کے مختلف پرائمری ، الیمنٹری ، ہائیر سکینڈری اور کالیجز کے طلبہ و طالبات نے قومی نغمیں ، ٹیبلوز، تقریریں اور ملی نغمے پیش کئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر تارا چند ، ڈاکٹر مراد پنھور ، ای ڈی ایل لوکل گورمینٹ میاں محمد گائو ، ڈپٹی ڈی او پرائمری دوارکو مل ، ڈپٹی ڈی او سکینڈری بلاول بھٹی ، پی پی ایچ آئی انچارج ، ڈسٹرکٹ پاپولیش آفیسر رب ڈنو سومرو اور دیگر اساتذہ اور بڑی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی ۔#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں