عشرہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع عمرکوٹ میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے چاروں تعلقوں میں کنٹرول روم یکم محرم سے کام شروع کر دینگے

پیر 10 ستمبر 2018 23:34

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) عشرہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع عمرکوٹ میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے چاروں تعلقوں میں کنٹرول روم یکم محرم سے کام شروع کر دینگے تاکہ ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں کی سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر طریقے سے مانیٹرنگ کی جا سکے، اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دربار ہال میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں پاک آرمی کرنل عزیز ، رینجرز کے ونگ کمانڈر بشیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر زاور ڈی ایس پیز، سی ایم او اور ٹان آفیسرز،مختیارکارز، مختلف فکرو کے علما اکرام ، سید زوالفقارعلی شاھ راجا اسد ، اشتیاق علی شاھ اور عمر الدین قادری نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرطاہر حسین سانگی نے کہا کہ چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ اور انتظامات کا خود جائیزہ لیں ، انہوں نے تمام مختلف فکر و کے علما اکرام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے جلوسوں اور مجالیسوں کا شیڈول ضلع انتظامیہ کو ارسال کریں تاکہ مکمل سکیورٹی پلان بنایا جا سکے انہوں نے مونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور تمام ٹان آفیسر کو سختی سے ہدایت دی کہ محرم الحرم کے حوالے سے نکالے جانے والے تمام جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور غیر قانونی تجاویزات کو فوری ختم کیا جائے ، اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ کو سختی سے تمبی کی کہ اپناکانٹیجنسی پلان جلد سے جلد تیار کرکے ضلع انتظامیہ کو ارسال کریں اور نویں اور دسویں محرم کے دن تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری ، موبائل ہیلتھ یونٹ کو فعال اور ایمولینس کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری اوربھائی چاری اس خطے کی واضح مثال ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ تمام مکتب فکر کے علما اکرام محرم الحرام کے سلسلے میں امن وامان اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون کریں گے ، انہوں نے تمام علما اکرام کو ہدایت دی کہ نویں اور دسویں محرم کے دن مختلف اضلاع سے آنے والے قافلوں کی جانچ پڑتال اور ان کی لسٹ محکمہ پولیس کو ارسال کی جائیں اور ان قافلوں کی این او سی محکمہ پولیس سے ضرور لیں اور مشکوک افراد کی نشاندہی کی جائے اورجلوسوں کو ٹائم پر شروع او ر ختم کریں جبکہ مجالیسوں کی جگہ سے گاڑیوں کی پارکنگ دور کی جائے ، اس موقع پر پاکستان آرمی کے کرنل عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے ناگوار واقع کے پیش نظر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے مزیدکہا ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم شرپسند عناصر پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے عمل سے کسی بھی شخص کی دل عزاری نہ ہو تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے سکے ، اس موقع پر رینجرز کے ونگ کمانڈر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے پاکستان رینجرز اپنا مکمل تعاون اور ہمارے جوان نویں اور دسویں محرم کے دن ہائی الرٹ رہیں گے ، انہوں نے مزیدکہاکہ مختلف حساس علائقوں میں رینجرز ہائی الرٹ رہے گی تاکہ امن و امان کوبرقرار رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف علما اکرام نے اپنی تجاویز اور مسائل کے متعلق اجلاس کو آگاہی دی اور جلوسوں کے روٹ میپ بھی پیش کئے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں