پولیس نے عمر کوٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی میں ملوث 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 1 اکتوبر 2018 16:02

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) پولیس نے عمر کوٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی میں ملوث 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی تبسم نے الزام لگایا کہ 26 ستمبر کو فلک شیر، ندیم اور ایک نامعلوم شخص زبردستی گھر میں گھس آئے۔

(جاری ہے)

فلک شیر نامی شخص نے اس کے ساتھ زیادتی کی، شور مچانے پر محلے والے جمع ہوگئے تو ملزمان فرار ہوگئے۔خاتو ن نے الزام لگایا کہ اسے کنری میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شکیل باجوہ سے جا ن کا خطرہ ہے۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم فلک شیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں