عمرکوٹ، بغیر این او سی منی پٹرول پمپس قائم کرنے کا سلسلہ جاری

جمعہ 4 جنوری 2019 17:53

عمرکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) این او سی کے اجراء کے بغیر دکان میں منی پٹرول پمپس قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،متعلقہ حکام کوئی کاروئی کرنے کے بجائے تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ آبادیوں اور مارکیٹوں میں پٹرول پمپس قائم کرنے کے حوالے سے شہریوں اور سماجی تنظیموں میں پائی جانے والی تشویش کے باوجود یہ سلسلہ نہ روکا جا سکا ہے اگر یہ سلسلہ اس طرح جاری رہا تو ایک دن ایسا بھی آجائے گا کہ بازاروں اور ہر گلی محلے میں پٹرول پمپس قائم ہو جائیں گے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کنری کی کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے آبادیوں اور مارکیٹوں میں پٹرول پمپس قائم کرنے والے سلسلے کو فی الفور روکنے کی شکایت کے باوجود متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

(جاری ہے)

بوسٹاں روڈ پر این او سی کے اجراء کے بغیر دکانوں میں پٹرول پمپ قائم کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ دکانوں کی پشت پر ٹینک بھی نصب کر دئیے گئے ہیں دکانوں میں قائم کئے جانے والے پٹرول پمپس کسی بھی حادثے کی صورت میں بڑی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں لیکن متعلقہ حکام اس کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کیبجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے کمشنر میر پور خاص اور ڈی سی عمر کوٹ سے اس گھمبیر صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیوٹاین او سی کے اجرائ کے بغیر دکان میں منی پٹرول پمپس قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،متعلقہ حکام کوئی کاروئی کرنے کے بجائے تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں