انشااللہ عمرکوٹ ضلع کو جدید ماڈل مثالی ضلع بنایا جائے گا،ڈاکٹرسید نور علی شاہ

منگل 8 جنوری 2019 17:42

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) عمرکوٹ ضلع کے چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہاہے کہ انشااللہ عمرکوٹ ضلع کو جدید ماڈل مثالی ضلع بنایا جائے گا ہم نے مختصر وقت میں ضلع میں بیشمار ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔منگل کوعمرکوٹ ضلع کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ضلع عمرکوٹ میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کیلیے کل323496000 کی ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کونسل کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ واحد ضلع ہے جہاں اتنی بڑی رقم ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کی گئی ہے ۔اجلاس میں بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے نام اِی سی ایل میں ڈالنے کے خلاف مذمتی قراردادبھی منظورکی گئی۔ ممبر ضلع کونسل عبدالواحد آریسر نے کہاکہ چیئرمین چوتھابجٹ پیش کر رہے ہیں لیکن ٹھیکیدار کام ناقص کرتے ہیں اور کئی کام سالوں سے ادھورے پڑے ہیں ۔اجلاس سے مختلف ضلعی ممبران نے بھی خطاب کیا اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں