ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کا اسکولوں کا دورہ،بے قاعدگیوں پر کنٹریکٹر کو برطرف کر دیا

منگل 8 جنوری 2019 21:01

عمرکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کا اسکولوں کا دورہ،مالی و انتظامی بے قاعدگیوں پر کنٹریکٹر کو برطرف کر دیا،تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن میر پور خاص اشفاق حسین میرانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ اے سی ایف راجیش کمار اور آپریٹر سر کاشف رضا کے ہمراہ کنری کے قریب ضلع عمر کوٹ کے گاوں میر شہزاد تالپور اور خالد درس میں سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت چلنے والے دو پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا اسکولوں کی عمارتوں اور ان میں جاری درس و تدریس کا جائزہ لیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے مالی بے قاعدگیوں اور تعلیمی ماحول کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ان اسکولوں کے کنٹریکٹر(آپریٹر) کو برطرف کر کیاس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا جبکہ اسکولوں کا انتظام نئے کنٹریکٹر سر کاشف رضا کے حوالے کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اسکولوں کا نظام بہتر بنا کر ان میں تعلیمی سرگرمیاں مذید بڑھائی جائیں ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ مفاد پرست اور تعلیم دشمن عناصر کو کسی صورت ادارے میں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناخوندگی کیخلاف جہاد جاری رکھیں گے تعلیم ہر لڑکے اور لرکی کاحق ہے انہوں نے کہا کہ سابق نااہل کنٹریکٹر نے ایک طرف مذکورہ اسکولوں کے تعلیمی نظام کو نقصان پہنچایا تو دوسری جانب اساتذہ کی تنخواہوں کے لاکھوں روپے ہڑپ کر گیا جلد اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت ان میں نئے واش روم،پانی کے ٹینک،رنگ روغن کرنیاور سولر سسٹم کے تحت بجلی کی سہولت مہیا کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے مسائل معلوم کئے ان کو تنخواہوں کی ادائیگی سمیت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں