عمر کوٹ ،خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 10 جنوری 2019 17:38

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیئے گئے احکامات پر ضلع عمرکوٹ میں خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کیا گیا ،اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ ، نادرا کے انچارج قربان منگریو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سلیم شیخ،سوشل ویلفیر آفیسر سروپ چند مالہی اور دیگرآفسران نے شرکت کی ، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں خواجہ سراؤوں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں مربوط حکمت عملی بنائی جائے اور پورے ضلع میں نئے سروے کر کے رپورٹ دی جائے خواجہ سرؤہوں کی تعداد کتنی ہے جس پر سوشل ویلفیر آفیسر سروپ چند مالہی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ضلع میں موجودہ ریکارڈ کے متعلق کل تیسری جنس خواجہ سراؤوں کے 13 لوگ موجود ہیں جس میں سے 11 لوگوں کے قومی شناختی کارڈ بن چکے ہیں اور ان تمام لوگوں کا ایک فوکل پرسن گرو فقیر ممتاز بھی مقرر کیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت دی کہ نئی سروے میں شامل ہونے والے تمام خواجہ سراؤں کا میڈیکل کروا کر میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے تاکہ ان کے قومی شناختی کارڈ بنائے جانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا سروے جلد سے جلد مکمل کروا کے رپورٹ دی جائے اور آئندہ اجلاس ایک ماہ کے اندر طلب کیا جائے گا اور کئے گے فیصلوں سے متعلق جواب طلب کیا جائے گا

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں