ضلع عمرکوٹ میں سہ روزہ پولیو مہم 21 جنوری سے 24 جنوری تک جاری رہے گی

پیر 14 جنوری 2019 23:38

عمرکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ضلع عمرکوٹ میں سہ روزہ پولیو مہم 21 جنوری 2019 سے 24 جنوری تک جاری رہے گی پولیو مہم میں پیدائیش سے لے کر پانچ سال تک کے 239998 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈز ، متعلقہ ادارے اور این جی اوز کے نمائندے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ آفیس کے دربار ہال میں پولیو مہم کئے گے انتظامات کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ شروع ہونے والی پولیو مہم کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور فیلڈ ویزٹ کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفیس کو دی جائے انہوں نے سامی فاؤنڈیشن ، تھردیپ ، ہینڈز اور ضلع کی تمام این جی اوزکو ہدایت کی کہ پولیو مہم ایک قومی کاز ہے اور اس میں آپ سب اپنا بھر پور تعاون کریں اور صحرا ئے تھر اور دور دراز دیہات کے علائقوں کے لیے فور بائے فور گاڑیاں فراہم کریں ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ پولیو مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں اور پولیو مہم کے دوران ایریا انچارج بہتر نمونے اپنی ٹیموں کی مانیٹرنگ کررہی ہیں ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں دوران محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں