ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس،تمام اسکیموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

منگل 15 جنوری 2019 18:13

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ضلع عمرکوٹ میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کیا گیا اجلاس میں ایکسی این ورکس اینڈ سروسز ایکسی این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایکسی این بلڈنگ اور دیگرافسران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہاکہ جی آئی ٹی کے احکامات تحت ضلع عمرکوٹ میں سال 2008 سے سال2018 تک جاری اور مکمل ترقیاتی اسکیموں جس میں سندھ گورنمنٹ اسپیشل انیشیٹو پروگرام سندھ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام لوکل گورنمنٹ کی 10 ملین سے زائد کی تمام اسکیموں کی تفصیلی رپورٹ سے ساتھ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں واضح کیا جائے کہ یہ اسکیمیں کب منظور ہوئی اور ان اسکیموں پر کل کتنے اخراجات ہوئے اور کتنے ٹھکیداروں نے اس اسکیم پر کام کیا اس موقع پر ایکسی این ورکیس اینڈ سروس نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 10 ملین کی ایک ہی اسکیم منظور ہوئی ہے جو کہ 10 بستروں کی اسپتالچہ بند کے نام سے ہے جس کا اب تک ورک آڈر جاری نہیں ہوا ہے باقی دوسری تمام اسکیموں 10 ملین سے کم رقم کی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر اپنے محکمہ میں مکمل رپورٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ جمع کروائیں جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضلع کی اے ڈی پی کی مد میں دی جانے والی رقم جلد سے جلد خرچ کی جائے دیگر صورت میں غفلت کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں