ضلع عمرکوٹ کے جن 522اسکولوں کی عمارتیں موجود نہیں، بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

جمعہ 19 اپریل 2019 00:15

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ضلع عمرکوٹ کے جن 522اسکولوں کی عمارتیں موجود نہیں ان کے لیے مربوط حکمت عملی اور تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ڈی آر او سی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ، اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ جو اساتذہ ریٹائیرڈ اور فوت ہو گے ہیں ان کے نام بائیو میٹرک کے سسٹم سے فوری ختم کئے جائیں ، انہوں نے ڈی او پرائمری نصیر احمد جوگی اور ڈی او سکینڈری بلال احمد کو ہدایات کی کہ فروری کے ماہ کے دوران کل 535 اساتذہ غیر حاضر اور کل 31 اساتذہ مسلسل کافی عرصے سے غیرحاضر ہیں ان کے خلاف فوری محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ضلع کے تعلیمی اداروں میں ضرورت کے مطابق کی گی اساتذہ کے تبادلوں کے ناموں کی لسٹ ڈی پی سی آر کے پلیٹ فارم پر منظور کروائی جائے اور فوری طور پر ان کے بائیو میٹرک تبدیل کئے جائیں ، اس موقع پر لوکل سپورٹ یونٹ کے ڈسٹرکٹ کواڈئینٹر لقمان نوہڑی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع عمرکوٹ میں اساتذہ کی نئی بھرتیوں کا عمل جاری ہے اور اس میں ضلع کے کل جی ای ایس ٹی کی 432اسامیوں میں سے 142 اساتذہ اور الری چائیلڈ اسکول ٹیچر فیمل کی 34 اسامیوں میں سے 24 اسامیوں پر فیمل اساتذہ آئی بی اے کی ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ بھرتی کی جائیں گی اور ضلع کے کل 2247 اسکولوں کی سیمز کوڈ اور 498 اسکولوں کی ٹریکنگ آئی ڈی جاری کی گی ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2019-20 کی جمع کی گی نئی ڈیٹا پروفائیلنگ میں واضع کیا گیا ہے کہ ایک کمرے کا کوئی بھی نیا اسکول نہیں بنایا جائے گا جبکہ ایک کمرے کے موجودہ پرانے اسکولوں کو 500 میٹر کے فاصلے کے سرکل میں آنے والے بڑے اسکول میں ضم کیا جائے گا ، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکانٹ آفسر، تمام تعلقوں کے ٹی اوز میل اور فیمل بھی موجود تھے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں