پاکستان سٹیشن پورٹل ڈلیوری یونٹ پر آنے والی تمام شکایات کا ازالہ جلد سے جلد کیا جائے اور تمام افسران اپنی کارکردگی یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

بدھ 11 ستمبر 2019 23:39

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے پاکستان سیٹیزن پوٹیل ڈلیوری یونٹ کے حوالے سے ضلع کے تمام آفیسران سے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ایک اجلاس طلب کیا، اس موقع پر انہوں نے تمام آفسران سے پاکستان سیٹیزن پوٹیل ڈلیوری یونٹ کے ڈیش بورڈپر موصول ہونے والی عوامی شکایات سے متعلق تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیشن پورٹل ڈلیوری یونٹ پر آنے والی تمام شکایات کا ازالہ جلد سے جلد کیا جائے اور تمام افسران اپنی کارکردگی یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے خلاف موصول ہونے والے تمام شکایات کا جائیزہ لینے کے لیے ہر ماہ اجلاس طلب کیا جائے گا، انہوں نے تمام آفسران کو ہدایت کی کہ شکایات کرنے والے افراد کو تسلی بخش جواب دیں اور ان کی شکایات جلد سے جلد ختم کروائی جائے، اس موقع پر جنوری 2019 سے لے کر اب تک موصول ہونے والی شکایات کاجائیزہ لیا گیا جس میں محکمہ صحت کے خلاف 45،محکمہ پولیس کے خلاف 50، ٹان کمیٹیز کے خلاف 61، مونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے خلاف 29، محکمہ نادرا کے خلاف 02، محکمہ حیسکو کے خلاف 619، سیکریٹری آر ٹی اے کے خلاف 04 اور دیگر محکموں کے خلاف کی گی شکایات کا جائیزہ لیا گیا اور انہیں ختم کرنے کے لیے احکامات جاری کئے، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر الھداد،میں محکمہ تعلیم ، روینیو، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ، نادرا ، مونسپل کمیٹی، ٹان کمیٹیز اور دیگر محکموں کے ضلعی آفسران نے شرکت کی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں