عوام کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضلع میں بہتر ماحول قائم کیا جائے، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

بدھ 9 اکتوبر 2019 17:57

عمرکو ٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) عوام کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضلع میں بہتر ماحول قائم کیا جائے اور ریوینیو کے حوالے سے جوبھی کورٹ کیس چل رہے ہیں ان کی پیروی اچھی طرح کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے روینیو آفسران کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں سے سال 2018-19 کی خریف اور ربیع کی فصل کی بوائی کی پڑتال رپورٹ، ایگریکلچر انکم ٹیکس، اویکیو اینیمی پراپرٹی کی زمینوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر انہوں نے ہدایات دی کہ تمام مختیارکارز سال 2018-19 کی تمام جمع بندی، ایگریکلچر انکم ٹیکس، سیل سرٹیفکیٹ فیس کی رپورٹ دو دن کے اندر جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدات کی کہ کوئی بھی زرعی زمین کسی ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیل ہو تو اس کی مکمل رپورٹ ہر پندرہ دن کے اندر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018-19 کے آخر سالا اکاؤنٹ کا ریکارڈ تعلقہ لیول پر جمع کروایا جائے اور خریف اور ربیع کی جمع بندی کے ریکارڈ کی تصدیق کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زمیندار کی کل آمدانی 12 لاکھ سے اوپر ہے تو ان پر زرعی انکم ٹیکس لاگو کرکے رپورٹ جمع کروائی جائے۔

انہوں نے ضلع کے تمام تپیداروں کو ہدایت کی کہ اینیمی پراپرٹی، اویکیوٹرسٹ پراپرٹی کے تفصیل اور مینارٹی کی زمینوں پر چلنے والے کیسس کی مکمل رپورٹ دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کنری کو ہدایت کی کہ تھرکول پراجیکٹ کی گزرنے والی لائینوں کے رستے میں آنے والی زمینوں کے تفصیل دی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں