سندھ حکومت صوبے میں روزگار، تعلیم اور صحت کی فراہمی کیلیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے،خالد سراج سومرو

جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:12

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیئرمین خالدسراج سومرونے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں روزگار، تعلیم اور صحت کی فراہمی کیلیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے سرکاری ملازمت میں فوتی کوٹہ میں روزگار کی فوری فراہمی انکی اولاد کاحق ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے جمعرات کومیونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے میونسپل ہال میں فوتی کوٹہ کے ملازمت کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاخالد سیف اللہ سراج سومرو نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت میں پہلا حق فوتی کوٹا کے ملازموں کی اولاد کا ہے حکومت سندھ کی پالیسی بھی یہی ہے کہ پہلے سرکاری ملازمتیں فوتی کوٹا والوں کو دی جائے اس پر عمل کرتے ہوئے ہمارے میونسپل کمیٹی کے دو ملازم فوت گئے تھے جس کو 6 ماہ ہوئے ہیں فوتی کوٹا کے تحت ان فوتی دو میونسپل کے ملازمین کے فرزندوں کو میں یے آرڈر فوتی کوٹا کے تحت ان کو سروس کیآرڈر دے رہا ہوں خالد سراج سومرونیکہا کہ روزگار اللہ کی دین ہے خالد سراج سومرونیکہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صوبے میں روزگار، تعلیم،صحت کیلیے تمام تروسائل بروئیکار لارہی ہے میونسپل چیرمین نیکہا کہ انکی بھرپور کوشش اوراولین جہدوجہد ہیکہ عمرکوٹ کو ایک جدیدماڈرن مثالی شہربنایا جائے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کیفوت ہونیوالے دوملازمین کے دو فرزندوں کو سروس آڈر دیتے کہاکہ وہ اپنی ڈیوٹی فرض شناسی اور ایمانداری سے ادا کریں ۔

(جاری ہے)

خالد سراج سومرو نے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے فوتی ملازمین کی کوٹا کے میونسپل ملازمت کے دو آرڈر اساما ولد مرحوم خدا داد سمیجو کو دوسرا فوتی کوٹا کا آرڈر شاداب ولد مرحوم شکیل کو دیا اس موقع پر سماجی رہنما رسول بخش رحمدانی میونسپل کونسلر شوکت ادھیپوری بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں