عمرکوٹ سے ملحقہ تھر کی یونین کونسل سہراب نوہڑی میں پولیس گردی ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے ، گائوں کے لوگوں کا شکوہ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:20

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) عمرکوٹ سے ملحقہ تھر کی یونین کونسل سہراب نوہڑی میں پولیس گردی ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے اورپیپلزپارٹی کوووٹ نہ دینے کی سزادی جاری ہے گاں کے لوگوں کا شکوہ تفصیلات کیمطابق عمرکوٹ کی یونین کونسل کپلور کے گاوں سہراب نوہڑی میں محکمہ روینیو اور پولیس اہلکاروں کی بھاری جمعیت کادھاوا تھر کے گاوں میں پولیس موبائیل کے سائرن کی گونج علاقہ مکینوں میں خوف حراس چھاگیا گاوں کے مکینوں نے محکمہ روینیو کے عملے اور پولیس اہلکاروں کی آباد کھیتوں کو تلف کرنے کا الزام عائد کرتیہوئے کہا ہمیں سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے گزشتہ الیکشن میں مبینہ طور پر پی پی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور روینیو ملازمین کی ہٹ دھرنی اور لاٹھی چارج دوران دو خواتین رحمت زوجہ امید علی نہڑی اور صلیحاں نھڑی شدید زخمی ہوگئیں جبکہ اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس اور روینیو عملے نے گاوں کے مکینوں کی شکایت پر انکوائری کرنے اور معاملے کو حل کرنے گئے تھے لیکن پہلے سب کچھ عناصر نے ہمارے کام میں روڑے اٹکائے رکاوٹ ڈالی اور روینیو عملے پر حملہ کیا تاہم ہمیں پھر وہاں عملے کو واپس آنا پڑا یہ امر قابل ذکرہیکہ کچھ روز قبل بھی گاوں سہراب نہڑی میں زمین پر قبضے خلاف میڈیا پر بھی رپورٹ کیا گیا تھا جبکہ دوسری طرف پولیس تشدد سے متاثرہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو گذشتہ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کی سزا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں