عمرکوٹ،گٹکوں، مین پوری کی کھلے عام فروخت جاری، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:23

عمرکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) عدالتی پابندی کے باوجود عمرکوٹ اور اس کے مضافات میں مضرصحت گٹکوں اور مین پوری کی کھلے عام فروخت جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے کینسر کا سبب بننے والے خطرناک کیمیکل سے تیار کئے جانے والے گٹکوں ,مین پوری اور ماوے پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود اس کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے،جبکہ گٹکے بنانے والی فیکٹریوں اور فروخت کرنے والوں کیخلاف اب تک کاروائی کا آغاز نہیں کیا گیا۔ شہر کی مذہبی جماعتوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے اعلیٰ عدلیہ اور حکام بالا سے استدعا کی ہے کہ اس گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لاکر اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں