عمرکوٹ ضلع اور اس کے گردونواح میںڈینگی بے قابوپانچ خواتین سمیت مذید9افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:43

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) عمرکوٹ ضلع اور اس کے گردونواح میںڈینگی بے قابوپانچ خواتین سمیت مذید9افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ۔عمرکوٹ سٹی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد51ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں تاحال ڈینگی پر قابونہیں پایا جاسکا ہے سول اسپتال میں پانچ خواتین فریدہ،ریشما، سنی،لچھمی ،سلیمت، سمیت نو افراد کلیم اللہ،ڈیون،شوکت،کاڈواوڈھ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد51ہوگئی ہے،سول اسپتال میں چار بیڈوں پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کیا گیا ہے گنجائش سے زیادہ مریض ہوجانے پر پہلے سے زیرعلاج مریضوں کو حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں منتقل کیا جارہاہے اور گزشتہ دو روز سے وارڈ میں داخل ایک مریض کو تاحال مچھر دانی بھی فراہم نہیں کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کے ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں تاحال مچھر مار اسپرے نہیں کرایا جاسکا ہے مچھروں کی بہتات کیوجہ سے ڈینگی وائرس اور ملیریا کے مرض میں مسلسل اضافہ ہورہاہے

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں