عمرکو ٹ ۔ دیہی علاقے کی عورتوں میں سماجی اور ان کی سوچ میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے،ڈاکٹر روبی درمداس

منگل 15 اکتوبر 2019 19:01

عمرکو ٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) دیہی علاقے کی عورتوں میں سماجی اور ان کی سوچ میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے اور ان کی ترقی میں ان کے کردار کو سہرانا بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی رہنماڈاکٹر روبی درمداس نے مہمان خصوصی کے طور پر دیہی علائقوں کی عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے م محکمہ سوشل ویلفیر، ضلع اینگیجمینٹ گروپ اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشا کے مشترکہ تعاون سے نجی پارک عمرکوٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا دیہی علائقوں کی عورتوں پر تشدد اور ازواجی زندگی میں تمام مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فلاحی اداروں کی طرف سے کاروبار میں دئے گے مختلف قسم کے قرضوں کی وصولی کا طریقے کار بلکل نا مناسب ہے اور اس طریقے کار میں بہتری کی ضرورت ہے ، اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیر کے ڈائریکٹر میرپورخاص میرل خان سھتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علائقوں کی عورتوں کو تعلیم سے متاثر رکھا جا رہا ہے جس کے لیے سب کو مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ملکی اور شہری ترقی میں دیہی علائقوں کی عورتوں کا اہم کردار ہے اس لیے ضروری ہے کہ انہیں ہر فورم پر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پچاس فیصد عورتوں کا کام ہے اس لیے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر انہیں اتنی اہمیت دی جائے جتنی ایک مرد کو دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہر فیصلے میں عورت کو شامل کرنا چاہئے اور ایسے رویہ اخیتار کرنے چاہے کہ ان عورتوں کو صلاحیتوں میں اضافہ ہو، اس موقع پر ضلع انگیجمینٹ گروپ کے ممبر اور سماجی رہنما بنسی مالہی، محکمہ ڈسٹرکٹ وومینٹ ڈولپمینٹ کے آفسرطارق وحید بلوچ، سامی فاؤنڈیشن کے انچارج غلام مصطفی کھوسو، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفسر رب ڈنو سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر سروپ چند مالہی، رین نیٹ ورک کے چیرمین محمد بخش کنبھر، کمیونیٹی ورلڈ سروس ایشا کی رہنما کرن بشیر، مشتاق کنبھراور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیہی علائقوں کی عورتوں کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کئے گے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی عورتوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں