عمرکوٹ اوراس کے نواحی علاقوں میں باجرے ،گوار،گھاس کی تیار فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے فصل کوشدید نقصان

منگل 15 اکتوبر 2019 23:00

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) عمرکوٹ اوراس کے نواحی علاقوں میں باجرے ،گوار،گھاس کی تیار فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے فصل کوشدید نقصان پہنچاہے۔تھر کے بعد ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ بارشوں کے بعد سینکڑوں ایکڑز پر کاشت کی گئی مونگ،سفید تل،باجرہ اور گوار کی فصلوں کو نقصان ہوا۔صوبائی حکومت اورنہ ہی وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے کوئی موثر اقدامات کرسکی ہے جس کے باعث کاشتکار پریشان نظر آرہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے بعد ٹڈی دل کے لشکروں نے ضلع عمرکوٹ کے مختلف صحرائی علاقوں کا رخ کر لیا ہے جس کے بعد تحصیل کنری کی یوسی نبی سر تھر،یوسی ٹالہی، سمیت تحصیل عمرکوٹ کی یوسی فقیر عبداللہ، میں حالیہ بارشوں کے بعد کاشت کی گئی مونگ۔

(جاری ہے)

سفید تل۔باجرہ گوار،گھاس کی فصلوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے کاشتکاروں نے تین سال کی قحط سالی کے بعد رواں سال صحرائی علاقوں میں بارشیں ہوئیں ہیں تو انہوں نے اپنے عزیز رشتے داروں سے قرض لے کر اور اپنے مویشی فروخت کرکے زمینوں کو کاشت کیا تھا اب فصل تیار ہونے کے قریب تھی مگر ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس سے انہیں شدید نقصان ہو رہا ہیزمیندار اپنی آنکھوں کیسامنے تیار فصلیں تباہ ہوتی دیکھ کر دلبردشتہ ہورہے ہیں کاشتکاروں نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے مہم شروع کی جائے تاکہ انکو بھاری مالی نقصان سے اورفصلوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں