عمرکوٹ،شاعر مرحوم قاضی عبدالر حمان ہالیپوٹو کے ایصال ثواب کیلئے نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

پیر 11 نومبر 2019 19:23

عمرکوٹ۔ 11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) عمرکوٹ سندھی زبان کے مشہورشاعر مرحوم قاضی عبدالر حمان ہالیپوٹو کے ایصال ثواب کے لئے گاؤں محمد عمر ہالیپوٹو نزد بچاؤ بند میں نعتیہ محفل مشاعرہ منعقد ہوا مزکورہ محفل مشاعرے کی صدارت پروفیسر قلندر شاہ لکیاری نے کی نعتیہ محفل مشاعرے کے مہمان خاص ڈاکٹر عابد لغاری تھی نعتیہ محفل مشاعرے کا آغاز قر آن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت سردار علی ہالیپوٹو نے حاصل کی اس کے بعد محفل مشاعرے حصہ لینے والے نزیر احمد ہالیپوٹو عبدالغنی ہالیپوٹو اکبر ہالیپوٹو وفا علی محمد ہالیپوٹو عطر گل چانڈیو زاہد کمبھار حاجی عبدالقیوم منصوری محمد قاسم ہالیپوٹو نور نبی زوالفقار علی قادری اوردیگرنے نے بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے اسکے بعد پچاس سے زائد کتابوں کے مصنف ڈاکٹرنواب عبدالجبار عابد لغاری نے آئے ہوئے مہمان گرامی کو ادبی جواہر جیسی قیمتی کتابوں کے تحائف دیئے اور تمام مہمان گرامی کو سندہ کی ثقافت اجرک کے تحائف دیئے گئی آخر میں بارگاہ رسالت مآب میں سلا م پیش کیا گیا اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں