ضلع عمرکوٹ میں ٹائیفائڈ بخارکی حفاظتی ویکسین لگانے کے حوالے سے سیمینار

بدھ 13 نومبر 2019 20:40

عمرکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) ضلع عمرکوٹ میں ٹائیفائڈ بخارکی حفاظتی ویکسین لگانے کے حوالے سے سیمینار کی افتتاحی تقریب سوریہ بادشاھ کامپلیکس ہال میں منعقد کی گی ، سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد راٹور ، ٹی سی وی کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر محبوب علی سمیجھو ، پی پی ایچ آئی انچارج ثناء اللہ منگی، آئی ایچ ایس انچارج گل منیر ، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر دیا کھتری ، ضلع کے ویکسینٹروں ، لیڈی ہیلتھ ورکر ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد راٹور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹایفائڈ کے بخار کی ویکسین ضلع عمرکوٹ میں 18 سے 30 نومبر 2019 تک جاری رہے گی جس میں 09ماھ سی15 سال تک کے عمر کے بچوں کو ٹایفائڈ بخار کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ ٹائیفایڈ ایک موذی مرض ہے جس کی وجہ سے بچوں میں موت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، انہوںنے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گااور تمام اسٹیک ھولڈرز کو اس آگاہی مہم کوزیادہ سے زیادہ چلانا چاہئے تاکہ دئے گے حدف کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے ، انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ضلع عمرکوٹ کی کل 04 شہری یونین کائونسلوں میں ٹائیفایڈ بخار کی ویکسین لگائی جائے گی ، انہوںنے مزید کہا کہ اس مہم میں میڈیا کا اہم کردار ہے جو اس مہم کی آگاہی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں ، اس موقع پر ٹی سی وی کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجونے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں کل ٹارگیٹ107178 دیا گیا ہے جس میں یوسی عمرکوٹ ون ، یوسی غریب آباد ، یوسی کنری اور یوسی سامارومیں یہ مہم چلائی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ 2016 میں ٹائیفایڈ کے بخار کا پہلا کیس آغا خان یونیورسٹی میں رجسٹرڈ ہوا اور اب تک کل 10ہزار کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، انہوںنے کہا کہ ایک سروی کے مطابق 10 سال سے کم عمر والے بچوں میں ٹائیفایڈ کے بخار کی وجہ سے موت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، اس موقع پر ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر محبوب سمیجھو ، سابقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمان اور دیگر نے خطاب کیا، بعدا زا ٹائیفایڈ بخار کی ویکسین کی آگاہی کے حوالے سے سوریہ بادشاھ کامپلیکس ہال سے تین تلوار چوک تک واک ریلی نکالی گی ۔

#

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں