غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹے کا نیا سرکاری ریٹ 45 روپے مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

جمعرات 14 نومبر 2019 17:23

عمرکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی جانب سے ضلع عمرکوٹ میں آٹے کی قلت کو ختم کرنے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ مختلف ایشا کے ریٹ پر مکمل عملدرآمد کرنے کے لیے محکمہ فوڈ، مارکیٹ کمیٹی، ہول سیل دوکانداروں اور روز مرہ کی ایشا فروخت کرنے والے دوکانداروں سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقدکیا گیا، اس موقع پرڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹے کا نیا سرکاری ریٹ 45 روپے مقرر کیا گیا اورجو بھی زمیندار گندم کا زخیرہ کرئے گا ان کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں گے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے تمام فلور مل مالکان کو ہدایت کی کہ نئے مقرر کردہ آٹے کے سرکاری ریٹ پر عوام کو آٹا فراہم کیا جائے اور تمام فلور ملز کی کوٹا کو بڑہانے کے لیے سیکریٹری فوڈ اور کمشنر میرپورخاص کو لیٹر ارسال کیا جائے گا، انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیار کاروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جائیں اور آٹے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی دیگر ایشا فروخت کرنے والے دوکانداروں کی ریٹ لسٹیں چیک کی جائیں اور جو بھی دوکاندار مقرر کردہ سرکاری ریٹ سے اضافی رقم وصول کرئے تو ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کروائی عمل میں لا کر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ عمرکوٹ کے گودام میں گندم کے 3468 بوریاں موجود ہے جبکہ تعلقہ سامارو کے گودام میں گندم کی 29ہزار کٹے موجود ہیں، اس موقع پر روز مرہ کی استعمال ہونے والی دیگر ایشا کے نئے سرکاری ریٹ بھی مقرر کئے گے جس میں دال کا پرانا ریٹ 110 سے کم کر کے نیا ریٹ 80 روپے، چاول 80 میں سے کم کر کے 70 روپے، مچھی 400 روپے، بکرے کا گوشت 800 روپے،دودھ100 روپے، دھی 110 روپے ریٹ مقرر کئے گے ہیں، اس موقع پر عمرکوٹ، سامارو، کنری اور پتھورو کے ہول سیلر، آٹا چکی مالکان اور دیگر دوکانداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں