عمرکو ٹ: اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے ذہنی اورجسمانی معذوربچوں کے حوالے سے آگاہی سیمینار

اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک بین اقوامی تحریک ہے اس ادارے کی جانب سے پوری دنیا میں کھیلوں سے متعلق لا تعداد کام کئے گے ہیں اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک غیر منافع بخش ادارا ہے جو خصوصی طور پر ذہنی ،جسمانی معذور بچوں اور افراد کی زندگی میں کھیلوں کے زریعے ان کی زندگی میں تبدیلی اور اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، سینئر رہنما

جمعہ 15 نومبر 2019 23:49

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے ضلع عمرکوٹ میں ذہنی اورجسمانی معذوربچوں کے حوالے سے آگاہی سیمینار نجی گیسٹ ہاوس عمرکوٹ میں منعقد کیاگیا‘سیمینار کے ممہان خا ص اسپیشل اولمپکس پاکستان کی سنئیر رہنما تحمینہ عظیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک بین اقوامی تحریک ہے اس ادارے کی جانب سے پوری دنیا میں کھیلوں سے متعلق لا تعداد کام کئے گے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک غیر منافع بخش ادارا ہے جو خصوصی طور پر ذہنی ،جسمانی معذور بچوں اور افراد کی زندگی میں کھیلوں کے زریعے ان کی زندگی میں تبدیلی اور اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ، انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اس ادارے کا قیام 1989 ء ع میںعمل میں آیا اور سب سے پہلے 20 ایتھلیٹس کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی اور اب تک 29811 ایتھلیٹس ‘3693 کوچز اور 3035رضا کار موجود ہیں ، انہوںنے کہا کہ اس ادارے کی جانب سے سال 2018 ء میں 77مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان کے چئیر پرسن محترمہ رونق لاکھانی نے اپنی زندگی کے 29 سال اس ادارے میں وقف کرنے کی وجہ سے انہیں (ستارہ امتیاز ) سے بھی نوازا گیا ہے ، انہوںنے کہا کہ عمرکوٹ ایک پسماندہ علائقہ ہے جہاں خصوصی طور پر ذہنی اور جسمانی معذور افراد کی زندگی میں کھیلوں کی فروغ دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا اہم مقصد دنیا میں پسماندہ اور معذور افراد خاص طور پر ذہنی اور جسمانی معذور افراد سے میں خود اعتمادی بحال کرنا ہے ، اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے فوکل پرسن عبدالغنی ہالیپوٹو نے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک عالمی تحریک ہے جو خصوصی طور پر ذہنی اور جسمانی معذور افراد اور بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے سماج میں انتہائی قابل توجہ ذہنی اور جسمانی معذور خصوصی طور پر بچوںکو کھیلو ں کے ذریعے اپنے اندر خود اعتمادی کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا رول ادا کر سکیں ، اس موقع پر پاکستان ہیومن رائیٹس کے رہنما جانب علی دلوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

#

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں