ٹائیفایڈ مہم سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون

جمعہ 22 نومبر 2019 17:38

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر نے کہا کہ ٹائیفایڈ مہم سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے والدین سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی اطلاعات پر اعتبار نہ کریں یہ بات انہوں نے ٹائیفایڈ آگاہی مہم کی نگرانی کے حوالے سے خلیفوں سلیمان راہموں اسکول، سیف اسکول کھوسہ محلہ،دا اسمارٹ اسکول اور بریٹش اسکول عمرکوٹ اور دیگر اسکولوں کے دورے کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے ٹائیفایڈ مہم کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹایفائڈ کے بخار کی ویکسین ضلع عمرکوٹ میں 30 نومبر 2019 تک جاری رہے گی جس میں 09ماھ سی15 سال تک کے عمر کے بچوں کو ٹایفائڈ بخار کی حفاظتی ویکسین لگائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ سو فیصدنتایج حاصل کئے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس لیے ہم سب کو بچوں کی بیماریوں سے بچا کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چائیں، انہوں نے کہا ٹائیفایڈ بخار عام ادویات سے ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ٹائیفایڈ کی صورت میں عام ادویات اثر نہیں کرتی ہیں اور ہم سب خوش نصیب ہیں کہ یہ مہم پہلی مرتبہ سندھ حکومت سے تعاون سے سندھ بھر میں شروع کی گی ہے اس لیے ہم سب کو اس مہم سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور کسی بھی منفی پروپیگنڈااور چھوٹی خبروں پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے، بعدازا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر نے بریٹش اسکول عمرکوٹ میں بچوں کو ٹائیفایڈ سے بچا کی ویکیشن کی، اس موقع پر آپ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر الھداد راٹور، پوکل پرسن پولیو ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو، ڈاکٹر ھیمجی اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں