پولیو کی ویکسین کے قطرے پلا کر والدین اپنے بچوں کو اس موذی بیماری کے محفوظ بنائیں ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

جمعرات 19 دسمبر 2019 18:55

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہاہے کہ پولیو کی ویکسین کے قطرے پلا کر والدین اپنے بچوں کو اس موذی بیماری کے محفوظ بنائیں اور ذمہ داری کا ثبوت دیں ، یہ بات انہوں نے پولیو مہم کی ٹیموں کی نگرانی کرتے ہوئے ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوں کی مختلف یونین کونسلوں میں پولیو مہم کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے، ڈپٹی کمشنر نے پولیو کے قطرے پلانی والی لیڈی ہیلتھ ورکروں سے پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق اور ان کو پیش پولیو مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی معلومات لیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن پولیو مہم کے ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو ، پولیو مہم کے انچارج اور سپروائیزر بھی موجود تھے، انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو کے قطرے نا پلانے والے والدین کو اس مہلک بیماری سے متعلق موقع پر ہی آگاہی دیں اور پولیو کے قطرے پلانے پر ہر حال میں راضی کریں ، انہوں نے اچھی کارکردگی پر مہم کے عملے کو سرہایا اور انہوں نے مختلف یونین کاونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے سپروائیزر اور دیگر عملے کے ہمراہ گھروں میں بچوں کے پولیو کے قطرے پلانے اور ان کی کارکردگی سے متعلق والدین سے معلومات لیں اور انہوں نے کہا یہ قومی مہم ہے جس میں آپ لوگوں کا کردار اہم اور اس مہم کو موزی مرض سے بچانے کے لیے مل کر کامیاب کرنا ضروری ہے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں تاکہ ان کو معذوری سے بچایا جا سکے ، اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ اس مہم میں کوئی بھی کوتاہی کو برداہشت نہیں کیا جائے گا اور اپنی اپنی یونین کاونسلوں میں اس مہم کے عمل کو تیز اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور کوئی بھی مشکلات اس مہم میں آئیں تو مجھ سے فوری رابطہ کریں

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں