تمام ترقیاتی اسکیمیں عوام کی بنیادی ضروریات کے تحت دی گئی ہیں،چیئرمین ضلع کونسل عمر کوٹ

منگل 24 دسمبر 2019 15:45

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2019ء) ضلع کونسل عمرکوٹ کے نئے سال2019-20 کی نئی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے کل 13 کڑور70 لاکھ روپے کی نئی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کے حوالے سے سوریہ بادشاہ کمپلیکس کے اسمبلی ہال میں اجلاس چیئرمین ضلع کونسل ڈاکٹر سید نورعلی شاہ کی زیر صدارت منعقدہوا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی اسکیمیں عوام کی بنیادی ضروریات کے تحت دی گئی ہیں اور خاص طور پر صحرائے تھر کے علاقوں میں روڈ، راستوں، چھوٹے پل، پانی کے ٹینک اور دیگر اسکیمیں دے کر لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی ترقیاتی اسکیموں میں ضلع کے تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی اور ان کا کام معیاری اور بہتر کیا جائے، اس موقع پر ضلع کونسل عمرکوٹ کے فنانس اور ڈولپمینٹ کمیٹی کے چیئرمین اور ضلع کونسل ممبر نواب یونس تالپور نے اجلاس کو نئی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال بجٹ کا شیئر کم ملنے کی صورت میں ضلع کے کل 42 یونین کونسل کے ممبران کو ہر ایک یوسی میں 23لاکھ روپے کی نئی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی اور مخصوص سیٹیوں کے کل 20 ضلع کانسل ممبران کو 5 لاکھ روپے کے حساب سے نئی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی، اس موقع پر انہوں نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل نے بڑی تباہی کی ہے اور یہاں کے زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کے کنٹرول کے لیے حکومت سندھ سے اس ضلع کے لیے مخصوص فنڈز ریلیز کروائے جائیں اور ٹڈی دل کے اسپرے کی گاڑیوں کی تعداد کو بڑھایا جائے اورٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے، انہوں نے ایک اور قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک نجی سیڈ کارپوریشن اور فرٹیلائزر ایجنسی اور دیگر کمپنیاں غیر معیار ی گندم کے سیڈاور دیگرزرعیادویات فروخت کر رہیں ہیں جس کی محکمہ زراعت نے لیبارٹری ٹیسٹ کروائی ہے جو کہ غیر معیاری ثابت ہوئی ہے جس کے کنٹرول کے لیے اقدامات کئے جائیں اور جلد سے جلد یہ غیر معیاری کمپنیاں بند کروائی جائیں، اس موقع پر ضلعی چیئرمین نے تمام ضلع کونسل ممبران کو ہدایت کیکہ جس بھی ممبر نے اپنی ترقیاتی اسکیمیوں کی لسٹ فراہم نہیں کی ہے وہ جلد سے جلد اپنی یوسیز کی نئی ترقیاتی اسکیمیں جمع کروائیں اور ضلع میں تمام اسکیمیوں کا کام معیاری اور بہتر کروایا جائے، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو ہدایت دی کہ ضلع میں غیر معیاری پیسٹیسائیز ایجنسی اور کمپنیوں کے خلاف انکوائری کی جائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل کا اسپرے جاری ہے اور جس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھجا گیا جھاز تمام ضلع میں اسپرے کر رہا ہے مگر کیونکہ ٹڈی دل کے افزائش سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے جس کے کنٹرول کے لیے حکومت سندھ اور ضلع انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے اور جلد ٹڈی دل پر کنٹرول کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں دعائے خیر کی گی، اجلاس میں ضلع کانسل کے وائس چیرمین حاجی محمد بقا پلی، ضلع کانسل کے تمام ممبران اور ضلع کے مختلف محکموں کو آفسران نے بھی شرکت کی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں