سوریہ بادشا ہ کامپلیکس کے اسمبلی ہال میں ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس

ضلع میں تمام ترقیاتی اسکیمیں عوام کی بنیادی ضروریات کے تحت دی گی ہیں اور خاص طور پر صحرائے تھر کے علائقوں میں روڑ راستوں ، چھوٹے پل ، پانی کے ٹینک اور دیگر اسکیمیں دے کر لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا، ڈاکٹر سید نور علی شاہ کا خطاب

منگل 24 دسمبر 2019 22:40

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2019ء) ضلع کائونسل عمرکوٹ کے نئے سال 2019-20 کی نئی سالیانی ترقیاتی اسکیموں کے لیے کل 13 کڑور70 لاکھ روپے کی نئی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کے حوالے سے سوریہ بادشا ہ کمپلیکسکے اسمبلی ہال میں ایک اجلاس ضلع کائونسل چیرمین ڈاکٹر سید نورعلی شا ہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا ، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شا ہ نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی اسکیمیں عوام کی بنیادی ضروریات کے تحت دی گی ہیں اور خاص طور پر صحرائے تھر کے علائقوں میں روڑ راستوں ، چھوٹے پل ، پانی کے ٹینک اور دیگر اسکیمیں دے کر لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ نئی ترقیاتی اسکیموں میں ضلع کے تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی اور ان کا کام معیاری اور بہتر کیا جائے، اس موقع پر ضلع کائونسل عمرکوٹ کے فنانس اور ڈولپمینٹ کمیٹی کے چیرمین اور ضلع کائونسل ممبر نواب یونس ٹالپر نے اجلاس کو نئی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال بجٹ کا شیر کم ملنے کی صورت میں ضلع کے کل 42 یونین کائونسل کے ممبران کو ہر ایک یوسی میں 23لاکھ روپے کی نئی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی اور مخصوص سیٹیوں کے کل 20 ضلع کائونسل ممبران کو 05 لاکھ روپے کے حساب سے نئی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی ، اس موقع پر انہوںنے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل نے بڑی تباہی کی ہے اور یہاں کے زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کے کنٹرول کے لیے حکومت سندھ سے اس ضلع کے لیے مخصوص فنڈز رلیز کروائے جائیں اور ٹڈی دل کے اسپرے کی گاڑیوں کی تعداد کو بڑہایا جائے اورٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے، انہوںنے ایک اور قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک نجی سیڈ کارپوریشن اور فنٹیلائیز ایجنسی اور دیگر کمپنیاں غیر معیار ی گندم کے سیڈس اور دیگر پیسٹیسائیز ادویات فروخت کر رہیں ہیں جس کی محکمہ زراعت نے لیبارٹری ٹیسٹ کروائی ہے جو کہ غیر معیاری ثابت ہوئی ہے جس کے کنٹرول کے لیے اقدامات کئے جائیں اور جلد سے جلد یہ غیر معیاری کمپنیاں بند کروائی جائیں ، اس موقع پر ضلع چیرمین نے تمام ضلع کائونسل ممبران کو ہدایت دی کہ جس بھی ممبر نے اپنی ترقیاتی اسکیمیوں کی لسٹ فراہم نہیں کی ہے وہ جلد سے جلد اپنی یوسیز کی نئی ترقیاتی اسکیمیں جمع کروائیں اور ضلع میں تمام اسکیمیوں کا کام معیاری اور بہتر کروایا جائے ، اس موقع پر انہوںنے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو ہدایت دی کہ ضلع میں غیر معیاری پیسٹیسائیز ایجنسی اور کمپنیوں کے خلاف انکوائری کی جائے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل کا اسپرے جاری ہے اور جس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھجا گیا جھاز تمام ضلع میں اسپرے کر رہا ہے مگر کیونکہ ٹڈی دل کے افزائش سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے جس کے کنٹرول کے لیے حکومت سندھ اور ضلع انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے اور جلد ٹڈی دل پر کنٹرول کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں دعائے خیر کی گی ، اجلاس میں ضلع کائونسل کے وائس چیرمین حاجی محمد بقا پلی ، ضلع کائونسل کے تمام ممبران اور ضلع کے مختلف محکموں کو آفسران نے بھی شرکت کی۔#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں