کسی دوسرے ملک کی شخصیت کے سامنے احتجاج کرنا مناسب نہیں سمجھتا، شیخ روحیل اصغر

جمعہ 7 فروری 2020 14:22

کسی دوسرے ملک کی شخصیت کے سامنے احتجاج کرنا مناسب نہیں سمجھتا، شیخ روحیل اصغر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے ترکی کے صدر طیب اردگان کی پاکستان آمد کے موقع پر پارلیمنٹ میں احتجاج کر نے سے متعلق کسی پلان کا علم نہیں، جب تک ملک سے گردشی قرضے ختم نہیں ہوں گے اس وقت تک مہنگائی کا طوفان نہیں تھم سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہااحتجاج کرنا کسی بھی سیاسی پارٹی کا حق ہوتا ہے لیکن کسی دوسرے ملک کی شخصیت کے سامنے احتجاج کرنا میں مناسب نہیں سمجھتا جب کوئی سربراہان مملکت کسی دوسرے ملک کا دورہ کرتاہے تو وہ اس ملک کے کسی بھی عہدایدار کا ذاتی دوست نہیں ہوتا بلکہ ریاست کا ریاست سے رابطہ ہوتاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جب تک ملک پر گردشی قرضوں کا بوجھ رہے گا کوئی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی۔ جتنا خسارہ بڑھے گا اتنا ہی مہنگائی بڑھے گی اس میں دو رائے نہیں ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں