عمرکوٹ۔شہر میں صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر کیا جائے،ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ

پیر 17 فروری 2020 16:29

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہروں اور روڑ رستوں کی مکمل صفائی ستھرائی،غیر قانونی تجاویزات کا خاتمہ، کتا مار مہم، اسپتالوں، اسکولوں اور کالیجوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور ان کی مکمل مانیٹرنگ، روز مرہ کی ایشا کی قیمتوں پر کنٹرول، صوبائی اورضلع اے ڈی پی کی اسکیموں کی نگرانی کرنے اور تمام محکموں کے فوتی کوٹہ کے کیسس کو وقت سر مکمل، یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرکاری ریٹ کے مطابق روز مرہ کی ایشاکی مکمل فراہمی اور دیگر معاملات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ شہر اور ضلع کے دیگر شہروں میں آب نکاسی کا نظام بہتر نہیں اور روڑ رستوں پر گندگی کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ تمام مونسپل عملے کی کارکردگی کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مونسپل کمیٹی کے سی ایم او غلام حسین سموں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے ہدایات دیں کہ شہر میں صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر کیا جائے اور شہر میں غیر قانونی تجاویزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں