چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات

روڑ رستوں کی مکمل صفائی ستھرائی ،غیر قانونی تجاویزات کے خاتمہ، کتا مار مہم ، اسپتالوں، اسکولوں اور کالیجوں کی کارکردگی کو بہتر اور ان کی مکمل مانیٹرنگ ، روز مرہ کی ایشا کی قیمتوںپر کنٹرول ، صوبائی اورضلع اے ڈی پی کی اسکیموں کی نگرانی اور تمام محکموں کے فوتی کوٹہ کے کیسس کو وقت سر مکمل

پیر 17 فروری 2020 23:04

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہروں اور روڑ رستوں کی مکمل صفائی ستھرائی ،غیر قانونی تجاویزات کے خاتمہ، کتا مار مہم ، اسپتالوں، اسکولوں اور کالیجوں کی کارکردگی کو بہتر اور ان کی مکمل مانیٹرنگ ، روز مرہ کی ایشا کی قیمتوںپر کنٹرول ، صوبائی اورضلع اے ڈی پی کی اسکیموں کی نگرانی اور تمام محکموں کے فوتی کوٹہ کے کیسس کو وقت سر مکمل ، یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سرکاری ریٹ کے مطابق روز مرہ کی ایشاکی مکمل فراہمی اور دیگر معاملات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد کیا گیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ شہر اور ضلع کے دیگر شہروں میں آب نکاسی کا نظام بہتر نہیں اور روڑ رستوں پر گندگی کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ تمام مونسپل عملے کی کارکردگی کہی بھی نظر نہیں آ رہی ،انہوںنے مونسپل کمیٹی کے سی ایم او غلام حسین سموں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے ہدایات دیں کہ شہر میں صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر کیا جائے اور شہر میں غیر قانونی تجاویزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں، اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کنری کی بہتر کارکردگی پر انہیں شاباش دی جبکہ تعلقہ سامارو ، پتھورو اور عمرکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنروںاور مختیارکاروں کی کارکردگی بہتر نا ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کے دورے کرکے روز مرہ کی ایشا کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے اور زخیرہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دی جائے، انہوںنے مزید کہا کہ اپنے اپنے تعلقوں میں جہاں پر بھی غیر قانونی تجاویزات اور روکاوٹیں ہیں انہیں فوری طور پر ختم کروایا جائے ، اس موقع پر ای ڈی ایچ او کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے اور اسپتالوں میں کتے کاٹنے کی ویکسین ( اے آر وی) اور سانپ کاٹنے کی ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور آنے والے تمام مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور دیگر صحت کی سہولیات مہیا کی جائے، اس موقع پر انہوںنے ڈی او تعلیم بلاول احمد کنبھر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور جہاں پر بھی بچوں کی انرولمینٹ کی کمی ہے وہاں پر مربوط حکمت عملی بنائی جائے اور بچوں کی انرولمینٹ بڑھائی جائے، اس موقع پر انہوںنے تمام محکموں کے آفسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں میں فوتی کوٹہ کے کیسس کی کاروائی کو فل فور مکمل کرکے فوتی کوٹہ کی عملددآمد کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر پی پی ایچ آئی اور آئی ایچ ایس کے انچارج نے اپنی اپنی اسپتالوں میں کتے کاٹنے کی ویکسین کی موجودگی کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود ایریا یوٹیلیٹی انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو سرکاری ریٹ پر ملنے والی تمام روز مرہ کی ایشا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق خصوصی رلیف پیکج میں ملنے والی تمام ایشا کی فراہمی کو عوام تک میرٹ پر رسائی کی یقین دہانی کروائی جائے اور ضلع عمرکوٹ کے تمام یوٹیلیٹی اسٹوروں پر موجود سامان کے اسٹاک اور ملنے والی ریٹ لسٹوں کے مکمل اعداد شمار فراہم کئے جائیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام آفسران ہر ہفتہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفیس کوارسال کرنے کے پابند ہونگے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ فاریسٹ ڈی ایف او ممتاز ، محکمہ تعلیم ڈی او بلاول کنبھر ، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر انور کوٹریو ، سوشل ویلفیر آفسر سروپ چند مالہی اور دیگر محکموں کے آفسران موجود تھے۔#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں