عمرکوٹ میں کورونا کاایک اورکیس پازیٹو آگیا،30سالہ دھنیش میں کوروناکی تشخیص ، قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیاگیا

بدھ 29 اپریل 2020 17:02

عمرکوٹ میں کورونا کاایک اورکیس پازیٹو آگیا،30سالہ دھنیش میں کوروناکی تشخیص ، قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیاگیا
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2020ء) عمرکوٹ میں کورونا کاایک اورکیس پازیٹو آگیاگائوں نبی سر کا30سالہ دھنیش ولد خوشحال داس مالہی میں کوروناکی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیںگورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیا گیاہے جبکہ عمرکوٹ میں قرنطینہ کیے گئے افراد میں چھیالیس افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آگئی چند افراد کی ابھی رپورٹ آنا باقی ہے تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں کوروناوائرس کاایک کیس اورپازیٹوآگیا اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق گاں نبی سرکیتیس سالہ نوجوان دھنیش ولد خوشحال کی کورونارزلٹ پازیٹوآگئی جس کیبعد دھنیش کوگورنمنٹ ڈگری کالج عمرکوٹ میں قائم قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیادوسری طرف عمرکوٹ میں کوروناکے شک میں قرنطینہ کییگئے افراد اور عمرکوٹ کیگاں الھڈنو مہر کے پچیس افراد کی کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ آنا شروع ہوگئے ہیں جس میں محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق چھیالیس افراد کے کورونا وائرس کیٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں یہ امر قابل ذکر ہیکہ چند روز قبل عمرکوٹ کیگاں الھڈنو مہر میں ایک خاتون مسمات عصمت زوجہ علی حسن مہر کو زچگی کیلیے سی ایم ایچ چھور لایا گیا تھا جہاں کورونا کیشک کی بناپر خاتون عصمت کا کوروناکا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس رپورٹ پازیٹیو آنیکیبعد مسمات عصمت کو مزید علاج معالجے کیلیے سی ایم حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا جس کیبعد محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کی اسپیشل کورونا ڈاکٹرز کی ٹیم نیکورونا کی مریض مسمات عصمت کی ساس شوہر علی حسن اور نومولود بچی سمیت چھور سی ایم ایچ کے ڈاکٹر ، اسٹاف نرس ،ٹیکنیشن ،وغیرہ کی کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو آگیا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے مسمات عصمت کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے مسمات عصمت سی ایم ایچ حیدرآباد میں زیرعلاج ہیجہاں اب مسمات عصمت کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں