2023کے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، لال مالہی

پیپلزپارٹی اب قومی جماعت یا تمام طبقات کی نمائندہ جماعت نہیں رہی پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدودہوکررہ گئی ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی

منگل 19 مئی 2020 18:35

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالہی نے کہاہے کہ2023کے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر سندھ میں حکومت بنائے گئی پاکستان تحریک انصاف کیاقلیتی ایم این اے لال مالھی نے پیپلزپارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اب قومی جماعت یا تمام طبقات کی نمائندہ جماعت نہیں رہی پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدودہوکررہ گئی ہے سندھ کی عوام گذشتہ دس سالوں سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے خوب واقف ہوچکیہیں سندھ میں کرپشن کے قصے و داستانیں عام ہیایم این اے لال مالھی نیکہاکہ ایک وقت تھا جب پیپلزپارٹی ایک قومی وفاقی پارٹی ہواکرتی تھی جو سکڑ کراب صرف سندھ کے کچھ اضلاع تک محدود ہوکر رہ ھو گئی ھے 2023 میں انشاللہ ان اضلاع سے بھی پیپلزپارٹی کا خاتمہ ھو جائے گا پاکستان تحریک انصاف واحد وفاقی قومی جماعت ھے تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں کی تین صوبوں میں حکومت ہیوہ وقت دور نہیں جب آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اتحادیوں سے مل کر سندھ میں بھی حکومت بنائے گی ایم این اے لال مالھی نیکہا سندھ میں پیپلزپارٹی اپنی چوری کرپشن چھپانے کے لیے قومپرست پارٹی بن جاتی ھے اور وفاق کو دھمکیاں دیتی ھے سندھ کارڈ کی باتیں کیجاتی ہیمگراب سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کیجھانسے میں نہیں آینگے ایم این ایلال مالھی نیکہاپیپلزپارٹی نے اپنے دس سالہ دور اقتدارمیں سندھ کو تباہی و بربادی کیسواکچھ نہیں دیااب سندھ کی عوام پی پی پی کی چالاکیاں سمجھ چکی ھے ایم این اے لال مالھی نیکہا کہ نفیسہ بی بی اگر شاھ محمود قریشی کے بارے میں پوچھنا تھا تو محترمہ شھید بینظیر بھٹو صاحبہ سے پوچھتی آپ تو آجکل آپ زرداری لیگ کی ترجمان بنی ہوئی ہے اگر ٹائم ملے تو ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کاضرورمطالعہ کریں تاکہ آپ کو حقائق کاعلم ہوں آپکی آگاہی کیلیے عرض ہیریمنڈ ڈیوس اپنی کتاب میں لکھتاہیکہ پاکستان کا ایک ھی مرد مجاھد تھا جو امریکا کے سامنے ڈٹ گیاوہ مردمجاہدمخدوم شاہ محمود قریشی تھے ایم این ای لال مالھی کامزید کہناتھاکہ نفیسہ بی بی آپ شاھ محمود کے بڑوں تک نہ جائیں تو مناسب ھوگا آپ کی لیول تک گرنے کی پی ٹی آئی اور غوثیہ جماعت کو عادت نہیں انہوں نیکہا کہ بی بی آپ کی پارٹی پر بھی شھید بینظیر بھٹو کے قتل کے الزام لگتے رھے ھیں اور جس پارٹی کو آپ نے قاتل لیگ کہا ان کو ھی گلے لگا کر حکومت میں شامل کیاایم این اے لال مالھی نیکہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے پیپلزپارٹی نیسندھ کی عوام کو مایوسی کیسوا کچھ نہیں دیا ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں