عمرکوٹ پولیس نے نایاب نسل کے قیمتی اٹھارہ ہرن اسملنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 20 مئی 2020 23:27

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) عمرکوٹ پولیس نے نایاب نسل کے قیمتی اٹھارہ ہرن اسملنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی عمرکوٹ پولیس نے سامارو موڑ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک کار سے 18 نایاب نسل کے ہرن برآمد کرلیے پولیس نے تین افراد اوربرآمدکییگئے ہرن کو اپنی تحویل میں لیلیاہے تفصیلات کیمطابق عمرکوٹ پولیس نے سامارو موڑپرچیکنگ کیدوران گاڑی نمبرBLL -645گاڑی کوچیکنگ کیلییروکاتوگاڑی میں سے نایاب نسل کے اٹھارہ قیمتی ہرن برآمد کرکے تین افراد جن میں اویس پٹھان، ذیشان شیخ، کاشف شامل ہے کواور برآمدکییگئے ہرن کو پولیس نیاپنی تحویل میں لیلیاہے بتایاجارہاہے کہ یہ نایاب نسل کیہرن صحرائے تھرسے حیدرآباد سملنگ کیے جارہے تھے یہ امر قابل ذکرہیکہ صحرائے تھرسے ہرن کے شکار اور سملنگ کے باعث ہرن کی نسل کوشدید خطرات لاحق ہیاورہرن کی نسل آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے کچھ عناصر اپنے کاروبار اور مفادات کی خاطر ہرن کی اسمگلنگ کاگھنانا کھیل کھیل رہے ہیں مارکیٹ میں ایک نایاب نسل ہرن کی قیمتی جوڑی اسی ہزارسے ایک لاکھ روپے تک کی فروخت کی جاتی ہے اورکچھ شکاری حضرات ہرن کا شکارکرکے ہرن کا گوشت پندرہ سو سے دوہزار روپے تک فروخت کیاجاتاہے پولیس ذرائع کاکہناہیکہ مذکورہ افراد جنگل میں ہرن زخمی کرنے کے بعد پکڑ کر حیدرآباد سملنگ کر رہے تھے آخری اطلاعات تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی پولیس سے جوڑتوڑ کی کوششیں جاری ہے

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں