محکمہ جنگلی حیات کی عمر کوٹ میں کارروائی، 18 ہرن برآمد

بدھ 20 مئی 2020 23:56

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) محکمہ جنگلی حیات نے عمر کوٹ میں کارروائی کرکے 18 ہرن برآمد کرلیے ہیں۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق غیر قانونی طور پر ہرن رکھنے پر 3 افراد کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ ملزمان نے دھوکا دینے کے لیے نجی چڑیا گھر کا پر مٹ دکھایا تھا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کو (آج) جمعرات کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں