عمرکوٹ ضلع کے ہونہار تین سو پندرہ اقلیتی طالب علموں میں حکومت سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب اسکالرشپ کے چیک تقسیم

جمعرات 4 جون 2020 00:19

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) عمرکوٹ ضلع کے ہونہار تین سو پندرہ اقلیتی طالب علموں میں حکومت سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب اسکالرشپ کے چیک تقسیم حکومت سندھ اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلیے اس قسم کے اقدامات اٹھاتی رہیگی ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،کمار ٹلوانی کا طلبہ میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب تفصیلات کیمطابق عمرکوٹ میں حکومت سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب سے ایک اشتہار کیذریعے سندھ کے ہونہار اقلیتی طلبہ سے اسکالرشپ کیلیے درخواستیں طلب کی گئی تھی جس کے بعد صوبائی وزیر ہری رام کشوری کے پولیٹکل سکریٹری ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،اور کمار ٹلوانی نے عمرکوٹ کے تین سو پندرہ "315"اقلیتی طلبہ میں یونیورسٹی کیطلبہ میں پندرہ ہزار روپے کے فی چیک جبکہ کالجز کے طلبہ میں دس ہزار روپے کیحساب سے طلبہ میں چیک تقسیم کیی گئے اس موقع پر صوبائی وزیر کے پولیٹکل سکریٹری ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،اور کمار ٹلوانی ،نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلیے ہرممکن عملی اقدامات کررہی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتی عوام کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور اقلیتی معاملات کیصوبائی ہری رام کشوری نے ہمیشہ غریب مستحق اقلیتی لوگوں کیلیے بھرپور کام کیا ہے اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت نے اقلیتی ہونہار مستحق طلبہ کی فنانشل سپورٹ ،میڈیکل سپورٹ اور طلبہ وطالبات میں میرٹ پر اسکالرشپ کے فنڈز تقسیم کییہیں تقریب سے راج وینجھراج میگھواڑ اور پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماں نے بھی خطاب کیا چیک حاصل کرنے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں