عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیس پازیٹو آگئے

جمعرات 4 جون 2020 18:00

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیس پازیٹو آگئے کوروناٹیسٹ پازیٹوآنیوالوں میں عمرکوٹ ضلع کے دواسٹنٹ کمشنر زبھی شامل ہیں عمرکوٹ ضلع میں کوروناواہرس متاثرین کی تعداد17ہوگئی ہے محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے کورونا شک کی بنا صرف دو روز میں چوہترافراد کے کوروناٹیسٹ کرانے کیلیے سمپل لے لیے تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے پانچ مزید کیس پازیٹو آگئے ہیں جن میں عمرکوٹ ضلع کے دو اسٹنٹ کمشنر ، اختیار خاصخیلی، جئے پرکاش اور مختار احمد کے کورونا واہرس کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے صرف دو روز میں چوہتر سے زائد افراد کی شک کی بنا پرکوروناٹیسٹ کرانے کیلیے سمپل لے لیے گئے ہیں محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق دو تین روز میں ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آجائے گی کورونا کے ان پانچوں متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ کیذرائع مطابق ضلع میں اب تک کوروناواہرس کیساڑے پانچ سو ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں عمرکوٹ میں کورونا واہرس کے کیس تیزی کیساتھ اضافہ ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ پندرہ روزکیدوران اب تک کوروناکے سترہ کیس ظاہر پازیٹو آچکے ہیں دوسری طرف محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الہداد راٹھور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک عمرکوٹ میں اضافے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں