سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

mکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ضلع عمرکوٹ میں لاک ڈائون میں سختی اورایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، دکانداروں اور خریداروں کو فیس ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنایا جا ئے، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

جمعرات 4 جون 2020 20:21

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) حکومت سندھ کی جانب سے اندووں شہر پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے جاری کردہ ایس اور پیز پر مکمل عملدرآمد اور محکمہ داخلہ حکومت سندھ کے نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن اور کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ضلع عمرکوٹ میں لاک ڈائون میں سختی اورایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، دکانداروں اور خریداروں کو فیس ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنایا جا ئے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں کرو نا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا پر کنٹرول کرنے کے انتظامات اور محکمہ داخلہ کی جانب سے نئی جاری کردہ ایس او پیز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں پاکستان آرمی کے میجر نوید ، پاکستان رینجرس کے افضل ، ایس ایس پی عامر عباس شاھ، کورونا فوکل پرسن ڈاکٹر انور کوٹریو ، اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی ایس پیز ، ٹرانسپورٹ مالکان اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن مطابق کاروباری دن بروز پیر سے جمعہ المبارک تک اور کاروباری اوقات صبح 06 بجے سے شام 07 بجے تک کھولے کی مشروط اجازت دی گی ہے جبکہ ہفتہ اور اتور کے دن مکمل لاک ڈائون ہو گا ،اس موقع پر انہوںنے واضع کیا شادی ہال ، پارکس ، مزارات ، سینیماگھر ، کلب، اسپورٹس ٹورنامینٹ اور بیوٹی پالر بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس کو ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، انہوں نے بتایا کہ جس کاروبار کو کھولنے اور بند رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اس پر مکمل عمل درآمدکروایا جائے، اس موقع پر انہوںنے مونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے نمائندے کو ہدایت کی کہ شہر میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے اعلانات اور عوام میں ایس او پیز کے آگاہی کے لیے اردو اور سندھی میں ایس او پیز کے پمفلیٹ تقسیم کئے جائیں ، اس موقع پر انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ جس علائقے ، محلے یا شہر میں کورونا وائرس کے کیس ظاہر ہوں وہاں اپنی موبائل ٹیمیں بھیجیں اورایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو آئیسولیشن اور کرونٹین سینٹرلانے کے لیے مزید تین موبائل ٹیمیس تیار کی جائیں ، انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر محکمے کو اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی ہونگی اور چند احتیاتی تدابیر اختیار کرنے سے خود کو اور اپنے گھروالوں کو کورونا وائرس بچایا جا سکتا، اس موقع پر ایس ایس پی عامر عباس نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ کی ایس او پیز کے تحت پرائیوٹ گاڑیوں اور کاروںکی چیکنک کی جائے اورپرائیوٹ کاروںمیں دو افراد سے زیادہ افرادکولے جانے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ مارکیٹس کا دورہ کرکے عام شہریوں کو گھروں تک محدود کیا جائے ،انہوںنے ضلع عمرکوٹ کے تمام ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ہدایت کی کہ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہ بھٹائیں اور منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکالی جائیں جبکہ مسافروں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے ، ماسک اور گلوز اور سینیٹائیزر کے استعمال کو یقینی اوردیگر تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، انہوںنے مزیدکہا کہ ایس او پیزپر ٹرانسپورٹ مالکان نے عمل نا کیا تو ان ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں