ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن کا آفس میں اجلاس

ٌٹائون کمیٹی چھور کے آفیسر سے چھور شہر کے روڑس کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:39

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے چھور بازار کے روڑس کی جاری ترقیاتی اسکیم کے متعلق ٹائون کمیٹی چھور ، مونسپل کمیٹی عمرکوٹ ، ایکسی این روڑس اور بلڈنگ کے نمائندوں سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد کیا ، اس موقع پر انہوںنے ٹائون کمیٹی چھور کے آفیسر سے چھور شہر کے روڑس کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی ، اس موقع پر ٹائون آفیسر چھور نے بتایا کہ سال 2014-15 میں یہ اسکیم شروع کی گئی جس کی کل لاگت 70 لاکھ روپے تھی جس میں اب تک ٹھیکیدار کو 27 لاکھ روپے ادا کئے گے ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹائون کمیٹی چھور کے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ اس اسکیم کا کام مکمل کرنے کے لیے منسلک ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ وہ اس اسکیم کو جلد سے جلد مکمل کریں ، انہوںنے مزید کہا کہ چھور شہر کے بس اسٹاپ ، رکشہ اسٹاپ اور شہر میں ڈرینج کی اسکیم کے لیے جلد سے جلد ٹینڈر کروایا جائے اور اس کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے، بعدازا دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے جو اقدامات کئے گے ہیں ان کے متعلق تمام منسلک محکمے عدالت کو آگاہ کریں جب سے سیلاب آیا ہے تب سے ابھی تک کتنا پانی نکالا گیا ہے اور اور تعلقہ پتھورو میں سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے عارضی طور پر پانی کا روکھ موڑا گیا ہے وہ جلد سے جلد ختم کروایا جائے، انہوںنے محکمہ ایری گیشن ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، محکمہ روڑس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے تمام اقدامات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ یہ بقایا پانی جلد سے جلد نکالا جائے گا، انہوںنے مزید کہا کہ حکومت سند ھ سے ضلع عمرکوٹ کے مختلف گائوں اور شہروں میں آب نکاسی کا نظام مزید بہتر کرنے کے لیے مزید اسکیمیں منظورکے لیے لکھا جائے گا تاکہ پانی کی نکاسی کا نظام مزید بہتر کیا جا سکے اس موقع پر ضلع کے مختلف محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔

#

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں