آئین کے آرٹیکل ،218کے تحت وہ تمام اہل نوجوان ووٹرز جو کہ 17دسمبر 2020تک انتخابی فہرست میں شامل کرلئے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان

جمعرات 7 جنوری 2021 20:40

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2021ء) رٹرننگ افسر صوبائی نشست 52 عمرکوٹ II سید عامر حسین شاہ کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیش آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل ،218کے تحت وہ تمام اہل نوجوان ووٹرز جو کہ 17دسمبر 2020تک انتخابی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں وہ رائے دہندگان انتخابات پی ایس 52عمرکوٹ II میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذکورہ تاریخ تک ووٹرز لسٹ میں تمام نئے اندراج ہونے والے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پولنگ اسٹیشن میں آ کر اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرکے جمہوری نظام کو مستحکم کریں۔ واضح رہے کہ پی ایس عمرکوٹ II میں پولنگ 18جنوری 2021بروز پیر کو ہو گی۔#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں