ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان و دیگر افسران کا پی ایس 52 عمرکوٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حساس پولنگ اسٹیشن کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ

عمرکوٹ پی ایس 52کے ضمنی انتخابات میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے بھی انتظامات کئے جائیں ،، یہاں آنے کا مقصد تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات کا جائزہ لینا تھا اور درپیش مسائل کو حل کرنا تھا،نگہت صدیقی

ہفتہ 9 جنوری 2021 21:57

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل افئیرز جوائنٹ پروشنل ایکشن کمیشن سندھ عالیہ اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر پی ایس 52 وسیم احمد جعفری ، ریٹرنگ آفیسر سید عامر شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں سبھاش چندر ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن عمرکوٹ محمد اسلم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بلاول احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو اور دیگر منسلک افسران کے ساتھ مل کر 18 جنوری 2021 ء پر پی ایس 52 عمرکوٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حساس پولنگ اسٹیشن جن میں کھبڑ منگریوروحل واہ، گورمینٹ اسکول سومار بجیر ، گورنمنٹ پرائمری اسکول سومرا محلہ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیقی نے کہا کہ عمرکوٹ پی ایس 52کے ضمنی انتخابات میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے بھی انتظامات کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات کا جائزہ لینا تھا اور درپیش مسائل کو حل کرنا تھا ، انہوںنے مزید کہا کہ مختلف اسٹک ہولڈز سے مل کر 2017 سے 2020 تک الیکشن لسٹ میں 97 لاکھ نئے ووٹرز کے نام شامل کئے گے ہیں بعدازاں انہوںنے سورہیہ بادشاھ کمپلیکس ہال میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ووٹرز کمیٹی کے ممبران کے ساتھ اجلاس کیا جس میں کمیٹی کے ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں سبھاش چندر، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو، سول سوسائٹی کے ممبران میر حسن آریسر ، محمد بخش کنبھر، غلام مصطفی کھوسو، سماجی رہنما عبداللہ کھوسو، پی پی ضلع انفارمیشن سیکریٹری برھان الدین کنبھر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میان محمد گاؤ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور محمد بھنبھرو ، تھردیپ کی خدیجہ اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل افیرز الیکشن کمیشن آف پاکستان میڈم نگہت صدیقی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ووٹرز کمیٹی کے ممبر الیکشن لسٹ میں نام شامل کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت 35 فیصد لوگوں کے نام الیکشن لسٹ میں شامل نہیں ہے جنہیں الیکشن لسٹ میں شامل کروانا ہے ، انہوںنے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کئے گے ہیں ، انہوںنے کہا کہ پی ایس 52 ضمنی الیکشن میں سب کے مشترکہ تعاون سے عمرکوٹ میں ووٹرز کے تعداد بڑہانے میں کامیاب ہونگے، انہوںنے یہ بھی ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے ، انہوںنے مزید کہا کہ پی ایس 52 کی کل آبادی 03 لاکھ 49 ہزار 773 ہے جس میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 01لاکھ 54ہزار187 ہے جس میں 83268 مرد اور 70919عورت ووٹرز کی تعداد ہے ، انہوںنے مزید کہا کہ پی ایس 52 عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات میں 128 پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہے جس میں50 پولنگ اسٹیشن انتھائی حساس ،67 حساس اور 11 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیںانہوںنے بتایا کہ 32میل پولنگ اسٹیشن اور 31 فی میل پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہے جبکہ 65 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائی گئی ہے ، انہوںنے کہا کہ 662میل بوتھ 197 فی میل بوتھ اور ٹوٹل 423 پولنگ بوتھ بنائے گے ہیں۔

#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں