ریونیوافسران کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہئے،ڈپٹی کمشنرعمر کوٹ

منگل 12 جنوری 2021 23:34

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے کہا ہے کہ ریونیوافسران کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہئے جس سے عوام کو فائدہ پہنچ سکے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداہشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں سرکاری زمینوں سے ناجائیز تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے روینیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری زمینوں سے ناجائیز تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں تفصیلی رپورٹ جلد جمع کروائی جائے تاکہ اسی رپورٹ پر ہی غیر قانونی تجاوزات ہٹاکر شہروں کو خوبصورت بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے روینیو افسران کو یہ ہدایت بھی کی کہ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپس کی تفصیلی رپورٹ دی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضلع بھر میں منارٹی کمیونیٹی کی جو بھی ملکیتں ہیں ان کی سروی رپورٹ دی جائے، انہوں نے روینیوافسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ جن علائقوں میں بارشوں کا پانی ابھی تک کھڑا ہے ان علائقوں سے نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ کاشتکارربیع کی فصل کاشت کر سکیں اور جن کاشتکاروں کے ربیع کی فصل کا نقصان ہوا ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں اس ضمن میں یو نین کانسل اور دیھ وائیز رپورٹ دی جائے، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے روینیو افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اور بغیر لائیسنس پر چلنے والے آرو پلانٹ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ روینیو افسران کو ہدایت کی کہ پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو، مختیارکار ز اور دیگر منسلک افسران نے شرکت کی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں