ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:48

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ، ڈی آئی جی میرپوخاص ذوالفقار علی لاڑک کے ساتھ پی ایس52عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا، اس موقع پر کمشنر میرپور خاص عبدالوحید شیخ نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ضمنی انتخابات میں انتظام مکمل کرکے ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر آکر اپنے ووٹ کا حق با آسانی سے ادا کر سکیں جبکہ جمہوری عمل میں ووٹ کی تمام بڑی اہمیت ہے، ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عمرکوٹ اور دیگر اداروں سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گے ہیں اور درپیش مسائل کو حل کیا گیا ہے اور کہا کہ تمام اداروں کی آپس میں مشترکہ تعاون سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونگے، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر کورونا وائرس کے بچاو کے حفاظتی انتظامات کئے جائیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر الھداد کو ہدایت کی کہ صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کو منہ دینے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی ایمبولینس تیار حالت میں رکھی جائیں جس میں انسانی جانوں کو بچانے والی ادویات اور ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کئے جانے والے انتظات اور حفاظتی انتظامات کے متعلق ایک تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ ضمنی انتخابات عمرکوٹ ٹو دوران پولنگ اسٹیشن میں حفاظتی انتظامات سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقع کو منہ دینے کے لیے اضافی سکیورٹی مقرر کی جائے گی اور امیدوار کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن، ایس ایس پی عمرکوٹ شاھجھان، ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو، ضلع ایجوکیشن آفیسر بلاول بھٹی اور دیگر منسلک افیسروں نے شرکت کی۔

۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں