عمرکوٹ ضلع کی عوام متحرک اور پر امن ہے انہوں نے اپنے مثبت سوچ کا استعمال کرکے سید امیر علی شاہ کو جتوایا ہے، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ

جمعہ 22 جنوری 2021 23:24

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار علی شاہ نے گاں کھاڑوڑو سید میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرکوٹ ضلع کی عوام متحرک اور پرامن ہے انہوں نے اپنے مثبت سوچ کا استعمال کرکے سید امیر علی شاہ کو جتوایا ہے اسی لئے عمرکوٹ کی پر امن عوام نے ارباب غلام رحیم کو رد کیا ہے کیونکہ ارباب غلام رحیم نے اپنے بھتیجے کے سامنے 18ہزار ووٹوں کی لیڈ سے ناکام ہوئے تھے اور اب عمرکوٹ میں الیکشن لڑے مگر یہاں بھی ناکامی نصیب ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارباب غلام رحیم کا کردار سب کے سامنے ہے انہوں نے ماضی میں تھر میں دھاندھلیاں کی اور تازہ عمرکوٹ میں بھی اس قسم کا منصوبہ بنایا مگر پھر بھی ناکامی ہوئی۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ارباب غلام رحیم نے اپنے ادوار میں ظلم کئے اور تھر کے غریب اور نادار لوگوں پر 2ہزار کیس کئے، ہمیں یقین تھا کہ عمرکوٹ کی عوام نے انہیں 2018کی طرح انتخابات میں ردکیا او ر اب 2021کے انتخابات میں بھی رد کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے وفاقی حکومت کے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے ہمارے حلقے کے 10ہزار ووٹ نادرا کی مدد سے دیگر حلقوں میں تبدیل کئے گئے اور واپڈا حکام کی مدد سے ہمارے ووٹروں پر 135بجلی کے نرخوں پر ڈڈکشن لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک لیڈر واپڈا کے ادارے پر سیاست کر رہے ہیں اور ہمارے ووٹرز پر بجلی کے نرخوں میں ڈڈکشن لگائے جا رہے ہیں اگر وواپس نہ لئے گئے تو میں خود عمرکوٹ میں بیٹھ جاں گا۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی ہے اور مخالفین کی جانب سے پولنگ اسیشنوں پر ہمارے ووٹروں کو ہراساں کیا گیا اور خواتین کی تذلیل کی گئی۔ جس میں کل 4پولنگ اسٹیشن بھوجراجیو، اللہ ورایو مھر اور دیگر شامل ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں انہیں کی روشنی میں انتظامیہ کی جانب سے کیس درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرکوٹ ضلع کی عوام نے اپنے اجتماعی سوچ اور دانائی سے سید امیر علی شاہ کو جتوایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر صاحب پاگارا سمیت تمام روحانی جماعت کے سلسلوں کے لئے عزت ہے اور مجھے امید ہے کہ پیر صاحب کے جماعت میں موجود کچھ انتشار پھلانے والے عناصر کے خلاف جماعت کے روحانی طریقے کار کے مطابق کاروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ووٹروں کے تحفظ کو اچھی طرح جانتے ہیں اور کسی کو بھی بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے۔

صحافیوں کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سید علی مرداں شاہ کی برسی کی تقریب میں کہے گئے الفاظ میں نے کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کہے تھے انہیں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا بلکہ میں نے ان شر پسند غنڈوں کی بات کی تھی جنہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشن پر بزرگوں اور عورتوں پر تشدد کیا جس کے ثبوت میڈیا کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سید امیر علی شاہ میرا چھوٹا بھائی ہے اور انشا اللہ سب کے مشترکہ مشورے سے عمرکوٹ ضلع کی ترقی کا منصوبہ تشکیل دے کر تمام بنیادی مسائل حل کروائے جائیں گے۔ ان موقع پر پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات میں نو منتخب ہونے والے سید امیر علی شاہ، سابقہ ضلع کونسل چئیرمین ضلع کونسل عمرکوٹ سید نور علی شاہ حاجی بقا علی پلی، سید سرفراز علی شاہ، سید سرتاج علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں