صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کی میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کی تردید

بدھ 27 جنوری 2021 00:04

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہ پی ایس 52عمرکوٹ IIکے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہونی والی میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرکوٹ میں حالیہ ہونے والے پی ایس 52کے ضمنی انتخابات مکمل طور پر صاف و شفاف منعقد کئے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عمل کروایا گیا ہے، ہر امیدوار کے ساتھ انتخابات میں قانون کے مطابق یکساں برتا کیا گیا ہے اور ان کی شکایا کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا ہے اور کسی بھی امیدوار کی طرف سے کوئی بھی سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اور ملک میں غیر جانبداراور شفاف انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے اور عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات میں اپنی مکمل رٹ قائم کرتے ہوئے شفاف انتخابات کرائے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس قسم کی خبروں اور افواہوں کی سخت تردید کی جاتی ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں