وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس مخدوم زین حسین شاہ قریشی (کل) عمر کوٹ کا دورہ کریںگے

پیر 7 جون 2021 18:36

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس مخدوم زین حسین شاہ قریشی کل(منگل)عمرکوٹ کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کے صاحبزادے پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس مخدوم زین حسین شاہ قریشی آج(منگل)دوروزہ دورے پر عمرکوٹ پہنچیں گے،وہ ماروی کرکٹ گرائونڈ میں الغوثیہ انکلوژر کا افتتاح کریں گے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال چند مالہی،ممبر قومی اسمبلی جئے پرکاش اور چیئرمین منارٹی رائٹس کمیشن بھی انکے ہمراہ ہونگے اس ضمن میں ماروی کرکٹ گرائونڈ اور شہر کے مین چوراہوں کو پاکستان تحریک انصاف کے پرچموں سے سجادیاگیااور تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں