وزیراعلی سندھ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے الزامات کی سیاست کررہے ہیں،مخدوم زین قریشی

وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو تنہانہیں چھوڑے گی،سندھ دھرتی کی ترقی اورخوشحالی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن عملی اقدامات اٹھائے گی،میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 جون 2021 17:03

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) وفاقی پارلیمانی سکرٹری برائے فنانس اوروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے صاحبزادے مخدوم زین حسین شاہ قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے الزامات کی سیاست کررہے ہیں،وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو تنہانہیں چھوڑے گی،سندھ دھرتی کی ترقی اورخوشحالی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن عملی اقدامات اٹھائے گی،وزیراعظم عمران کی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوجائے گا،ملک میں احتساب کاعمل جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کسی کو این آراونہیں ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرکوٹ میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی کی رہائش گاہ مالہی ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مخدوم زین قریشی نے کہاکہ جہانگیر ترین گروپ بھی تحریک انصاف کا حصہ ہے بجٹ میں جہانگیر ترین گروپ کے ارکان بجٹ پاس کرانے میں ووٹ دیں گے ترین گروپ کے ارکان ہمارے اپنے لوگ ہے ۔انہوں نے بلاول بھٹوزرداری اوروزیراعلی سندھ کی جانب سے وفاق پر تعصب سندھ دشمنی سندھ کے حقوق نہ دینے کے متعلق الزامات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت پانی کے معاملے پر سیاست نہ کرے سندھ میں پیپلزپارٹی گزشتہ بارہ سالوں سے اقتدار میں ہے سندھ حکومت کو اپنے واٹر مینجمنٹ سٹم پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔

مخدوم زین قریشی نے کہا کہ وزیراعلی سندھ وزیراعظم اور وفاقی حکومت پر الزام لگانے کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو سندھ کے لوگوں کااحساس ہے،وزیراعظم جب سکھرآئے تھے تو انہوں نے سندھ کیلیے 485 ارب روپی کاتاریخی پیکiج دیا اور تاریخ میں پہلی بارکراچی کیلیی گیارہ سوارب روپے کاپیکیج دیا۔

انہوں اپوزیشن کی جانب سے یکطرفہ احتساب کے حوالے سے کہاکہ چوری اپوزیشن نے کی ہے تو جواب تو دیناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ نیب ایک مکمل طورپر آزاد خودمختار ادارہ ہے ہمارے لوگوں پر بھی مختلف کیس ہیں ہمارے لوگ ان کو فیس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کاہوگا کرپشن پر وزیراعظم عمران اور تحریک انصاف کی حکومت کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی ۔

مخدوم زین حسین شاہ قریشی نے کہاکہ قومی ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انتخابی اصلاحات اور عوام کیلیے کی جانے والی قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کو حکومت کاساتھ دیناچاہیے۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کے پارلیمانی سکرٹری اوررکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے بتایا کہ میں نے اور میڈم شریں مزاری نے صحافیوں کے تحفظ کیلیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے یہ اعزاز بھی عمرکوٹ کوجاتاہے کیونکہ میراتعلق بھی عمرکوٹ سے ہے وفاقی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے ہرممکن عملی اقدامات کررہی ہے ۔

اس موقع پرعمرکوٹ کے صحافیوں نے مخدوم زین حسین شاہ قریشی کوپریس کلب عمرکوٹ کو وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی گرانٹ کیلیے درخواست دی۔وفاقی پارلیمانی سکرٹری برائے فنانس مخدوم زین شاہ قریشی نے کہا پریس کلب عمرکوٹ کیلیے وفاقی حکومت سے گرانٹ منظور کرائی جائے گی۔لال چند مالہی نے کہا میں اور مخدوم زین حسین شاہ قریشی وزیراعظم عمران عمرکوٹ کے مسائل سوئی گیس کی فراہمی و دیگر مطالبات پیش کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ ان شااللہ عمرکوٹ کو ایک ماڈرن سٹی بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے پیکیج منظور کرایا جائے گا۔اس سے قبل مخدوم زین حسین شاہ قریشیکا عمرکوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔مخدوم زین قریشی نے ماروی گرائونڈ عمرکوٹ میں غوثیہ انکلوئزرکے تعمیر کے کام کا افتتاح کیااس منصوبے پر تقریبا ڈیڑھ کڑوڑ روپے کی لاگت آئے گی۔مخدوم زین قریشی سے مختلف وفود نے ملاقاتیں بھی کیں اوراپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔مخدوم زین حسین شاہ قریشی نے انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جتنے والی ٹیم میں کیش پرائز اور ٹرافی انعامات بھی تقسیم کیئے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں