اب عمرکوٹ ضلع بھر کی عوام کو دفاتر اور تھانے کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، ایس ایس پی مختار احمد خاصخیلی

آن لان پولیس ریکارڈ ویری فکیشن سسٹم کے زریعے گھر بیٹھے کریکٹر ویریفکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں

بدھ 23 جون 2021 23:42

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) اب عمرکوٹ ضلع بھر کی عوام کو دفاتر اور تھانے کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ،آن لان پولیس ریکارڈ ویری فکیشن سسٹم کے زریعے گھر بیٹھے کریکٹر ویریفکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔بالا افسران کی خاص ہدایات پر عمرکوٹ ضلع کی عوام کیلئے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے جس سے عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں کی کارکردگی میں بہتری لاتیہوئے عوامی سہولیات کو مزید موثر بنانیکیلئے ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد کی سرپرستی میں عوام کی سہولت اور فوری طور پر کریکٹر ویریفکیش سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں سندھ پولیس آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم ایپلی کیشن کے زریعے آن لان ویریفیکشن کا کاعمل جاری ہیجیسا کہ عوام الناس کوامیگریشن، ویزا، ایمپلائمنٹ کے لیے کرکٹر سرٹیفیکٹ کی ضرورت پیش آتی ہے۔

(جاری ہے)

جسکے لیے تھانے کے چکر لگانے، دفاتر میں آنے کیلئے زحمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آن لان سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے کریکٹر ویریفکیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے سندھ پولیس کی ویب سایٹ پر جایں۔پولیس ریکارڈ ویری فکیشن سسٹم کے آپشن کو سلیکٹ کریں اپنے بارے میں انفارمیشن فارم اور تمام کواف فل کریں۔ جلد از جلد کریکٹر سرٹیفیکٹ ڈی آ بی برانچ ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ سے حاصل کریں۔ کریکٹر سرٹیفیکٹ کے بارے میں آپ کو بذریعہ میسج مطلع کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں