wحکومت کا سندھ نے غریبوں کو کونج نسل کے بیل دینے کا پروگرام

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:05

Iعمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشن کے تحت حکومت سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک کی نگرانی میں غریب کسانوں کے معاشی حالات بھتر کرنے کے لیے ان کو نج نسل کے بیل دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے، جس کے تحت وہ اپنے جانوروں کی نسلیں بچا سکتے ہے اور اپنی زندگی میں معاشی تبدیلی بھی لا سگھتے ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ فشریز سندھ عبدالباری خان پتافی نے ضلعی عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ کنری مین قائم لائیو اسٹاک کے کیٹل فارم نبی سر روڈ میں منعقد جانوروں کی افزائش نسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں جانوروں کی اصل نسلوں کی حفاظت کے لیے سندھ کے مالوند کو اپنے مویشیوں کے لیئے اصل نسل کے بیل پالنے چاہیے تاکہ وہ اپنے جانوروں کے نسلوں کو بچا سگین، انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک سندھ غریب کسانوں اور مویشیوں کی پالنا کرنے والے مالوند لوگوں کو اپنے ایک پروجیکٹ پرو خالص سماجی تحفظ پروگرام کے نام سے مویشیوں کی افزائش فراہم کر رہا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے مویشیوں کی نسل کو بچا سکتے ہیں اور اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط کر سکتے ہیں ، اس موقع پر غریب کسانوں اور مالداروں کو ایک نسل کے بیل دیئے گئے، اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز قاضی اعجاز احمد مہیسر اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر نذیر حسین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کے پی ایس ڈنی بخش ، ڈائریکٹر اینیمل بریڈنگ ڈاکٹر منظور علی واگھیو ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک فارم مبارک جتوئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک عمرکوٹ ڈاکٹر گنیش کوٹری ، ڈاکٹر اوم ، غلام اکبر ، درشن ، عمران اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی، اس سی قبل صوبائی وزیر نے کیٹل فارم میں قائم جانوروں کی مختلف نسلوں جے شیڈ کا دورہ کیا اور جانوروں کی نسلوں کے بارے میں معلومات بھی لی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں