عمرکوٹ: نامور سماجی شخصیت سرگواسی سیٹھ موتی رام لوھانہ کے فرزند سماجی کارکن سیٹھ کرشن کمار لوھانہ شدید سردی کی وجہ سے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے

اتوار 9 جنوری 2022 18:25

7عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2022ء) نامور سماجی شخصیت سرگواسی سیٹھ موتی رام لوھانہ کے فرزند سماجی کارکن سیٹھ کرشن کمار لوھانہ شدید سردی کی وجہ سے دم گھٹنے سے انتقال ہوگیا سوگ میں لوھانہ مارکیٹ بند ہو گئی یاد رہے کہ ہر سال ہزاروں غریبوں اور لاوارث افراد کو ان کے خاندان کی طرف سے امداد دی جاتی تھی سماجی کارکن سیٹھ کرشن کمار لوھانہ کے اچانک انتقال پر سماجی سیاسی شخصیات کے علاؤہ سول سوسائٹی نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور رحیمدانی اکیڈمی کی طرف سے تین روز سوگ کا اعلان عمرکوٹ کی عوام ایک بہترین انسان سیٹھ کرشن کمار لوھانہ کی کمی محسوس کرنے لگی یے خال کبہی پر نہیں ہو سکے گا وفاقی پارلیمانی سیکریٹری پی ٹی آئے ایم این اے لال مالھی نامور سماجی شخصیت رسول بخش رحیمدانی سیٹھ بشم کمار سونی سیٹھ کمار ٹلوانی ڈاکٹر سنیل کمار لوھانہ ڈاکٹر مھندر دیو لکھانی ایڈووکیٹ پرشوتم کتری عبد الغفار ناگوری محمد رحیم شیخ سید قمر الحسن شاہ اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھ کرشن کمار لوھانہ ایک اچھے انسان غریبوں کے ھمدرد مدد کرنے والے تھے اس نے اپنی ساری زندگی غریبوں کی خدمت کی نام کمایا وہ اپنے والد سیٹھ نامور سماجی شخصیت سرگواسی موتی رام لوھانہ کی طرز زندگی سادگی کے ساتھ گذاری ھمیشہ دکھی لوگوں کی مدد کی اور خدمت کی ایسے انسان کے اچانک وفات پر گھرا دلی صدمہ ہم سب کو ہوا ہے جبکہ نامور سماجی شخصیت رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ وہ میرے بہترین بچپن کے دوست تھے ایسا سپوت بیٹا کرشن کمار لوھانہ جیسا اب عمرکوٹ میں پیدا نہیں ہوگا انہوں نے اپنی زندگی میں جو خدمات انسان ذات کی کی اس کی مثال نہیں ملتی وہ مسیحا انسان تھے جو دوسروں کے دکھ درد اور تکلیفوں میں کام آتا تھا۔

۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں