نئے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف سندھ کی متحدہ اپوزیشن جماعتیں میدان میں آگئیں، عمرکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ

پیپلزپارٹی کی حکومت نے نئے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے بجائے بے اختیار کردیا ہے ،فقیرمگھن منگریو

بدھ 12 جنوری 2022 21:21

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) نئے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف سندھ کی متحدہ اپوزیشن جماعتیں فنکشنل لیگ، جی ڈی اے،ایم کیو ایم پاکستان اورتحریک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں میدان میں آگئیں۔

(جاری ہے)

عمرکوٹ پریس کلب کیسامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ ضلع عمرکوٹ کے صدر فقیر مگھن منگریو ، فقیرغلام نبی منگریو، علی بخش منگریو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے نئے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے بجائے بے اختیار کردیا ہے ہم اس بلدیاتی بل کو مسترد کرتے ہیں فقیر علی بخش منگریو ،لیاقت جونیجو، پی ٹی آئی کے لیکراج مل مالہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اس بلدیاتی بل کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی یہ ترمیمی بل کسی طور پر اپوزیشن جماعتوں کو قبول نہیں ہے پیپلزپارٹی کو ہر صورت میں یہ بل واپس لینا ہوگا ضرورت پڑی تو اس نئے ترمیمی بل کو اعلی عدالتوں میں بھی چیلنج کیاجائے گا رہنمائوں نے کہاکہ گذشتہ تیرہ سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے سندھ کی عوام کو تعلیم صحت کی بنیادی سہولیات تک نہیں ہے اپوزیشن رہنماں کاکہناتھاکہ فنکشنل مسلم لیگ جی ڈی اے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سینہ پلائی دیوار بنی رہی ہیسندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں روڈز رستے تباہ ہے ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات تک نہیں ملتی ہے مگر سندھ کے وزرا اور حکمران صرف مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں مظاہرے سیخطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمادوست محمد میمن،ایم کیو ایم پاکستان کے ایڈووکیٹ لالچند بھیل جی ڈی اے کے رہنماں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کا برا حال کررکھا ہے لوگوں کو پینیکا صاف پانی تک نہیں ملتا بیروزگاری حد سیزیادہ بڑھ رہی ہے مگر پیپلزپارٹی کی حکومت صرف اپنے کو نوازنے میں پوری ہے پیپلزپارٹی کیاس سیاہ قانون کو کسی صورت میں قبول نہیں کیاجائے گا آج پورا سندھ سراپا احتجاج ہے مظاہرے میں بڑی تعداد میں فنکشنل مسلم لیگ ،جی ڈی اے ،ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف ترمیمی بلدیاتی قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی کی فنکشنل لیگ کے کارکنوں کا کہنا تھاکہ پیرصاحب پگارا حکم کریں تو لاکھوں حر سی ایم ہاوس پر دھرنا دینے کیلئے تیار ہے ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں